غزہ میں لڑائی، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) نے تصدیق کی ہے کہ ایک کارروائی کے دوران شمالی غزہ میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔
ترجمان کے مطابق، 19 سالہ کارپورل یائیر ایلیاہو، جو اسرائیلی فوج کے شمالی بریگیڈ کا جنگی انجینئر تھا، غزہ کے علاقے بیت حنون میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے غزہ، حماس کے حملوں میں 48 گھنٹوں میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک
تاہم اسرائیلی فوج نے فوجی کی ہلاکت کی وجہ جھڑپ نہیں بتائی۔ فوج کے ترجمان نے فوجی کی ہلاکت ایک حادثے‘ کا نتیجہ قرار دی۔ یہ ’حادثہ‘ اس وقت پیش آیا جب ایک انجینئرنگ گاڑی عمارتوں کو مسمار کرنے کے فوجی آپریشن کے دوران گڑھے میں جا گری۔ گاڑی کے گرنے سے قریب موجود دوسری فوجی گاڑی سے ٹکراؤ ہوا، جسے یائیر ایلیاہو چلا رہا تھا۔ اس ’تصادم‘ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیلی فوجی غزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی
پڑھیں:
محسن نقوی کی تربت آمد، شہید فوجی اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت
بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونیوالے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بلوچستان کے ضلع کیچ میں جانبحق ہونے والے فوجی افسر اور اہلکاروں کے نماز جنازے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ محسن نقوی نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن وقار احمد اور ان کے ساتھیوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر شہادت کا عظیم رتبہ پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گزشتہ روز ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور شہید ہوگئے۔