برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس برکس تعاون کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کو چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ریو ڈی جنیرو میں سترویں برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، بین الاقوامی قوانین اور نظم و نسق کو سنگین خطرات سے گزرنا پڑا ہے اور کثیر الجہت میکانزم کے اختیارات اور ان کی تاثیر کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو برابری اور احترام کے رویے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تبادلہ خیال اور یکجہتی و تعاون کے اقدامات بہتر بنانے اور باہمی کامیابی کی سوچ کے ساتھ بہتر اشتراک کی ضرورت ہے.
برکس ممالک کو خود مختار رہنا چاہئے اور عالمی گورننس کی اصلاحات کو فروغ دینے میں نمایاں قوت بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔منگل کے روزوزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ برکس تعاون کو کثیرالجہتی کو برقرار رکھنا اور اس پر عمل کرنا چاہئے ، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کی کوشش کرنی چاہئے ، بین الاقوامی مالیاتی تعاون کی سطح کو بڑھانا چاہئے ، اور معاشی ترقی کا نیا میدان کھولنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اس سربراہی اجلاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برکس کے جذبے کو برقرار رکھے گا اور برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ عالمی حکمرانی کو زیادہ منصفانہ ، مناسب ، موثر اور منظم سمت میں فروغ دیا جاسکے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے مل کر کام کیا جاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف چینی کی بڑھتی قیمت پر قابو کیلئے حکومت کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ عالمی معیشت اور مختلف ممالک کی ترقی کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، چینی وزیر اعظم تبدیلی اور ترقی کو سلامتی اور استحکام کی بنیاد کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے، چینی صدر ہمیں ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے پرعزم ہونا چاہئے، چینی وزیراعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: برکس تعاون
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔(جاری ہے)
ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
شزا فاطمہ خواجہ نے ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور تکنیکی اشتراک پر بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر نے گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایگزیبیشن (جائٹیکس)کے موقع پر اے ایچ اے ڈی کے سی ای او منیب انجم سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سائبر سکیورٹی ایکو سسٹم کے فروغ پر اتفاق ہوا۔