تونسہ شریف، پُراسرار بیماری میں مبتلا تین کمسن بھائیوں میں سے دو دم توڑ گئے، تیسرا زیر علاج
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
لاہور:
تونسہ شریف میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں تین کمسن بھائی اچانک پرسرار طور پر بیمار ہو گئے۔
دو سالہ گل محمد اور ایک سالہ معین الدین دم توڑ گئے، جبکہ ایک اور بھائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
والد کا الزام ہے کہ میرے بچوں کو زہر دیا گیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں بچوں کو بظاہر پیٹ کے مرض میں مبتلا بتایا گیا تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ڈی پی او ڈیرہ فوری طور پر ٹی ایچ کیو تونسہ پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرہ والد سے ملاقات کی اور جاں بحق بچوں کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔