— فائل فوٹو 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر ڈیٹا جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے، زیادہ تر اموات سیلاب اور بجلی گرنے سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے افراد میں 10 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارشوں کے باعث اب تک ملک میں 325 افراد جاں بحق جبکہ 743 زخمی ہیں، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 164 افراد جاں بحق جبکہ 582 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 72 افراد جاں بحق جبکہ91 زخمی ہوئے، سندھ میں 28 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہوئے اور بلوچستان میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں 9 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں 123مرد، 60 خواتین اور 142بچےشامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 288 مرد،211 خواتین اور 244 بچے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 1782مکانات کو نقصان پہنچا اور  434 مویشی ہلاک ہوئے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کے مطابق افراد جاں بحق جبکہ زخمی ہوئے کے باعث

پڑھیں:

خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی

خانیوال (نیوزڈیسک) ایم فور موٹروے عبدالحکیم انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا۔

بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 12 مسافر شدید زخمی ہوئے، بس کراچی سے لاہور آرہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بس پیچھے سے ٹرالر کے ساتھ جا ٹکرائی، ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
  • کوٹلی، کباڑ کی دکان میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • ماحولیاتی تباہیوں سے بے گھر بچے ڈپریشن کا شکار ہوئے، ماہرین
  • وفاقی حکومت نے حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والے مالی نقصانات کی جامع رپورٹ جاری کر دی
  • وفاقی حکومت نے تباہ کن سیلاب سے مالی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں
  • خانیوال: بس اور ٹرالر میں تصادم، ڈرائیور جاں بحق، 12 مسافر شدید زخمی
  • پنجاب: سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم
  • سیلاب متاثرین کی بحالی، نقصانات کی تحقیقات کیلیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم
  • سری نگر میں پولیس اسٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا‘ 9 افراد ہلاک‘ 32 زخمی
  • نوشہروفیروزمیں حادثات و واقعات میں متعدد افراد زخمی