بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت  کی۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ  چینی صدر  شی جن پھنگ نے قازان میں بھارتی  وزیراعظم مودی کے ساتھ  ملاقات کامیاب رہی ، جو  چین  بھارت  تعلقات کی دوبارہ شروعات کیلئے رہنما ثابت ہوئی۔  رواں سال چین-بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کا 75 واں سال ہے۔فریقین کو درست اسٹریٹجک ادراک کا تعین کرنا ہوگا، ایک دوسرے کو شراکت دار اور مواقع کے طور پر دیکھنا ہوگا، اور اپنے قیمتی وسائل کو ترقی پر مرکوز کرنا چاہئے۔ چین اور بھارت دونوں ممالک کو اعتماد کی بحالی ، مداخلت کو ختم کرنے ، تعاون بڑھانے ، اور چین-بھارت تعلقات کی بہتری  کو مستحکم کرنا ہوگا ، تاکہ ایشیاء اور دنیا کو  یقینی اور مستحکم حالات فراہم کیے جا سکیں جو وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔ سبرامنیم جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور  چین کے درمیان   اسٹریٹجک ادراک میں بہتری بہت اہم ہے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ بھارت،  چین کے ساتھ  باہمی سیاسی اعتماد ،  اقتصادی و تجارتی سمیت باہمی تعاون  اور  ثقافتی تبادلوں کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور سرحدی علاقے میں پر امن ماحول کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کی تھیان جن سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور برکس سمیت کثیر الجہتی میکنزم میں چین کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌ*****

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کا دوٹوک مؤقف، یکطرفہ طاقت کے استعمال پر سخت تنقید کردی
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان