نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن جاری، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے
اشاعت کی تاریخ: 19th, September 2025 GMT
ویب ڈیسک :نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے، جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے وہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا بڑا ہدف مقرر کیا جائے گا، علی پرویز ملک نے ہدایت کی عوام کی سہولت یقینی بنانے کیلئے مضبوط اور صارف دوست میکنزم تشکیل دیں۔
امریکا نے بھارت کا ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر استثنیٰ ختم کر دیا
ایل پی جی کے مقابلے میں آرایل این جی تقریباً 30 فیصدسستی، گھریلو استعمال کیلئے محفوظ ایندھن ہے۔
اعلامیے کے مطابق صارفین سوئی کمپنیز کی ویب سائٹس،موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکیں گے، درخواستیں سوئی کمپنیوں کےمقامی دفاتر میں بھی جمع کروائی جا سکیں گی، علی پرویز ملک کی دونوں سوئی کمپنیوں میں پراجیکٹ مینجمنٹ آفس قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
پراجیکٹ مینجمنٹ آفس درخواست سے لیکر کنکشن تک کے مکمل عمل کی نگرانی کے ذمہ دارہوں گے، وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی عوام کی کسی بھی شکایت کا فوری طور پر تدارک کیا جائے، منصوبہ عوام کیلئے قابل رسائی،سستی توانائی فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں میں اہم سنگ میل ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ المبارک کے روز معمول کی نسبت عدالتی سرگرمیاں انتہائی محدود
ماضی میں قدرتی گیس کنکشن کی درخواست جمع کروانے والے صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا، جن درخواست دہندگان نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے و ہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔ نئی پالیسی کے تحت سیکیورٹی فیس اور باقی رقم جمع کروا کر آر ایل این جی کنکشن کیلئےاہل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 3 سال بعد گھر یلوصارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کنکنشن پرعائد پابندی ختم کرنے کے لیے سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔ایل این جی ٹیرف کی بنیاد پر صارفین کو گھریلو کنکشن فراہم کیا جائے گا۔
ہربنس پورہ: پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا کر کے لاکھوں لوٹ لئے
آئندہ مالی سال کے دوران گھریلو کنکشن لگانے کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔معمول کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ارجنٹ پالیسی کے مطابق 80 ہزار روپے فیس وصول کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
درآمدی ایل این جی کا گھریلو کنکشز 5سے 10 مرلے تک کے گھر کیلئے 40ہزار میں پڑے گا۔ 20 ہزار ڈیمانڈ نوٹس 20ہزار سیکیورٹی فیس جبکہ 10 مرلے سے زائد کے گھر رکھنے والے صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کے 23ہزار اور سیکیورٹی فیس کے 20 ہزار روپے دینا ہوں گے۔
پنجاب حکومت کا افسران کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی پرویز ملک کنکشن فراہم ایل این جی صارفین کو گیس کنکشن کنکشن کی کرنے کی
پڑھیں:
معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
کراچی: ملک میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری کے ساتھ کے الیکٹرک صنعتی صارفین کی جانب سے بجلی کے استعمال نے نئی بلند ترین سطح حاصل کر لی۔ مالی سال 2026 کے دوران کے الیکٹرک کے صنعتی فیڈرز پر بجلی کی مجموعی کھپت 6 ارب 8 کروڑ یونٹس (6.08 ارب یونٹس) ریکارڈ کی گئی، جو ادارے کی تاریخ میں کسی بھی مالی سال کے دوران سب سے زیادہ ہے۔
کے الیکٹرک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صنعتی بجلی کی طلب میں یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو مسلسل، قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی نے صنعتی پیداوار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محمد طہٰ نے کہا کہ صنعتی بجلی کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ حکومت پاکستان، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) اور کراچی کی صنعتی برادری کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق سرمایہ کاری کے بہتر ماحول، صنعتی سرگرمیوں میں تیزی اور کاروباری اعتماد میں اضافے نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے اور کے الیکٹرک 2013 سے صنعتی فیڈرز کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھے ہوئے ہے تاکہ صنعتوں کی پیداوار اور برآمدات متاثر نہ ہوں۔
بی تھری کیٹیگری میں سب سے زیادہ بجلی استعمال
اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ بجلی کا استعمال بی تھری (B3) کیٹیگری میں ریکارڈ کیا گیا، جس میں 501 سے 5 ہزار کلوواٹ تک بجلی استعمال کرنے والی صنعتیں شامل ہیں۔ اس زمرے میں سیمنٹ، اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکل اور دیگر بڑے صنعتی شعبے شامل ہیں۔
ماہانہ بنیاد پر جون 2026 میں صنعتی بجلی کی کھپت سب سے زیادہ رہی، جبکہ اپریل 2026 دوسرے نمبر پر رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 میں صنعتی صارفین نے 5.04 ارب یونٹس بجلی استعمال کی تھی، جبکہ مالی سال 2026 میں یہ مقدار بڑھ کر 6.08 ارب یونٹس تک پہنچ گئی، جو 20 فیصد سے زائد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اس سے قبل مالی سال 2022 میں صنعتی بجلی کی کھپت 5.84 ارب یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم رواں مالی سال میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
349 نئے صنعتی کنکشنز فراہم
کے الیکٹرک کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران 349 نئے صنعتی کنکشنز جاری کیے گئے، جبکہ 273 صنعتی صارفین نے اپنے بجلی کے لوڈ میں اضافہ کیا، جس سے مجموعی طور پر 168 میگاواٹ اضافی طلب قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے صنعتوں کو کیپٹو پاور پلانٹس سے قومی گرڈ پر منتقل کرنے کی پالیسی، معاشی بحالی اور صنعتی پیداوار میں اضافے نے بھی بجلی کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صنعتی فیڈرز کی ریکوری کی شرح تمام صارفین کے مختلف زمروں میں سب سے بہتر رہی، جو بروقت بلوں کی ادائیگی اور لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ کے درمیان مضبوط تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
کے الیکٹرک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کی صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو قابل اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی آئندہ بھی اس کی اولین ترجیح رہے گی تاکہ ملکی معیشت کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکھا جا سکے۔