ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اشارہ طیارے کے حادثے کو ظاہر کرتا ہے، جو بھارت کی متنازعہ 8.

7 ارب ڈالر کی رافیل ڈیل کے پس منظر میں اور بھی معنی خیز ہوجاتا ہے۔ اس ڈیل پر فی طیارہ 1,000 کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کا الزام عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے کہا کہ بمراہ کو اندازہ نہیں کہ اس نے خود کو ٹرول کیا ہے۔

Bumrah doesnt realise it, but he just trolled himself ????

— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 28, 2025

صارف عدنان عالم نے لکھا کہ اگر بمراہ کو اس اشارے پر جرمانہ نہ کیا گیا، جو کہ اس کے اپنے ملک کے خلاف بھی ہے، تو یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ بھارت کے لیے یہ اب جینٹلمین کا کھیل نہیں رہا بلکہ گندی سیاست بن چکا ہے۔

If Bumrah is not fined after this gesture, which is even against his own country, it’s confirmed that this is not a gentleman game anymore for India but a dirty politics. #PAKvsIND
pic.twitter.com/fRqkuhF1pn

— Adnan Alam (@AdnanAlams) September 28, 2025

بمراہ دکھا رہا ہے کہ بھارتی رافیل طیارے پاکستان نے کیسے مار گرائے!

Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan! pic.twitter.com/ObAAOvpDVh

— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) September 28, 2025

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھارت کے خلاف میچ کے دوران 6-0 کا نشان بنانے پر آئی سی سی کی جانب سے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی شائقین یہ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جسپریت بمراہ کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آؤٹ بھارت پاکستان جسپرت بمراہ جہاز گرانا حارث رؤف رافیل

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان جسپرت بمراہ جہاز گرانا رافیل

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ہل پارک کے اطراف میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، پلاٹس مسمار
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کسی کی برائی کرکے نہیں کارکردگی پر ووٹ مانگتے ہیں، نوازشریف
  • بی ایم ڈبلیو سے 5 لاکھ جرمانہ وصولی، ڈی ایچ اے ویجیلینس سے جواب طلب
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • اٹلی میں 4 پاکستانیوں کو وین میں بند کرکے جلاکر قتل کردیا گیا، پاکستانی ہی قاتل نکلے، 2 ملزم گرفتار
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • قدرت کا حیرت انگیز شاہکار، ہولونگ درخت کے ’ہیلی کاپٹر پھلوں‘ کی حسین اڑان