امارات میں مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں کے لیے نیا ویزا متعارف
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250930-06-5
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔ نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ کے ماہرین کے لیے ہیں۔ ایک سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو ایک سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین متعارف کرائے تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عمان کے ہوائی اڈوں پر دنیا کا تیز ترین وائی فائی متعارف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سلطنت عمان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ انہیں دنیا کا تیز ترین وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
ایئرپورٹس دنیا بھر میں پہلے ایسے ہوائی اڈے بن گئے ہیں جہاں وائی فائی 7 کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جو ہوابازی کی صنعت میں ڈیجیٹل ترقی کی علامت ہے۔
یہ اپ گریڈ Huawei کے تعاون سے کیا گیا ہے اور اب ملک کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر مکمل طور پر فعال ہے۔ وائی فائی 7 تیز رفتار، مضبوط سیکیورٹی اور زیادہ قابل اعتماد کنیکٹیویٹی فراہم کرتا ہے۔
تیز رفتار وائی فائی سہولت ڈیپارچر ہالز، چیک ان کاؤنٹرز، ریٹیل اسپیسز اور ڈائننگ ایریاز میں دستیاب ہے، تاکہ مسافر سفر کے دوران بہترین آن لائن تجربہ حاصل کر سکیں۔
اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھے گی بلکہ ہوائی اڈوں کے اہم آپریشنز میں بھی آسانی پیدا ہوگی، جس سے عمان کے ایئرپورٹس جدید ہوابازی کے عالمی معیار کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔