پاکستان  اسٹاک  ایکسچینج  میں  زبردست تیزی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور 100 انڈیکس 1645 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 65 ہزار 493 پوائنٹس کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوا۔پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 903 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تاہم کاروبار کے اختتام پر پوائنٹس میں کچھ کمی ہوئی اور انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 847 کی سطح پر بند ہوا۔منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گی  اور انڈیکس نے گزشتہ روز کی بلند ترین سطح کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ۔کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1268 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 115 پر جا پہنچا۔ 100 انڈیکس نے آج نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 556 بنائی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایک لاکھ

پڑھیں:

فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 6 ہزار 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی مارکیٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے، جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا، عالمی مارکیٹ میں بھی کمی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار، 248 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد اضافہ
  • ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • امریکی جم ٹیچر کا باسکٹ بال میں نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم