Daily Sub News:
2026-07-24@03:29:29 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز بھی ریکارڈ توڑ تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی مرتبہ 1 لاکھ66 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 12 بج کر 52 منٹ پر انڈیکس 2500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 400 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
کاروباری سرگرمیوں میں آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینک، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل تھے۔ بڑی کمپنیوں جیسے اے آر ایل، حبکو، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، ایس این جی پی، ایس ایس جی سی، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے حصص نمایاں طور پر سبز میں رہے۔


یہ تیزی اس وقت دیکھنے میں آئی جب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے پہلے جائزے کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوا۔ مذاکرات میں مالی کارکردگی، محصولات کی وصولی، اخراجات پر قابو اور اسٹرکچرل اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو نیشنل فِسکل پیکٹ، کیپٹل مارکیٹ اصلاحات اور ترقیاتی اخراجات میں شفافیت پر بھی اپ ڈیٹ فراہم کی۔


عارف حبیب لمیٹڈ کی ریسرچ ہیڈ ثنا توفیق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کو حالیہ سیلاب کے ملکی معیشت پر بڑے اثرات نظر نہیں آ رہے، جو کہ ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار بدھ کو جاری ہوں گے اور توقع ہے کہ افراط زر سنگل ڈیجٹ یعنی 5.

5 سے 6 فیصد کے درمیان رہے گا، اگرچہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کچھ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ خوش آئند بات ہے کہ مہنگائی کا اثر ابتدا میں جتنا سنگین سمجھا جا رہا تھا اتنا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ رول اوور ویک مکمل ہونے کے بعد مارکیٹ میں نئی خریداری کا رجحان بھی جاری رہے گا۔‘
پیر کے روز بھی پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی جب کے ایس ای 100 انڈیکس 1,590 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,63,847 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


عالمی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ایشیائی حصص میں اضافہ ہوا جبکہ سونے کی قیمتوں میں بھی نئی بلندی دیکھی گئی۔ اس دوران امریکہ میں حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن نے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے کیونکہ بجٹ مذاکرات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان پیش رفت نہ ہونے کی وجہ سے روزگار کے اہم اعداد و شمار جاری نہ ہو سکیں گے۔
ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک شیئرز انڈیکس 0.5 فیصد بڑھا جبکہ جاپان کا نکئی انڈیکس مسلسل تیسرے روز 0.3 فیصد نیچے رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوئٹہ: ایف سی ہیڈ کوارٹر کےقریب دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی کوئٹہ کے زرغون روڈ پر زور دار دھماکا اور فائرنگ، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ متنازعہ ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد سی ڈی اے پلاننگ ونگ سے بڑی خبر ،، اسلام آباد گارڈن ہاؤسنگ سکیم (ای الیون ) کا این او سی ، (ایل او پی... حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی