یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
ْپشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات کی ، پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایون خان ، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ،سابق وفاقی وزراء نجم الدین خان ، ساجد حسین طوری ، سابق صوبائی وزیر اور سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی ،سابق ڈپٹی اسپیکر،رکن صوبائی اسمبلی کرامت اللہ چغرمٹی ، خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی ،ایم پی اے ارباب زرک خان خلیل ، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ملک سعید ،ڈویژنل صدر مصباح الدین ، ضلعی صدر رضا اللہ چغرمٹی ، ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر اس موقع پر موجود تھے ، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی معاملات ، صوبہ کی سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پارٹی کے
پڑھیں:
ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں پشاور سے لاپتا روسی شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 14 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، وفاقی اور صوبائی اپنے ماتحت ایجنسیوں کی طرف سے اداروں دیں۔
پشاور: پانچ اگست تک مزید سماعت ملتوی کی جاتی ہے، وفاق اور صوبے دونوں لاء افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائے۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ روس چیچنیا کا شہری محمود گلیگوف Mukhmod Gelogaev) پاکستان آیا ہے ، روسی شہری ای ویزہ پر پاکستان آیا ہے اور پشاور سے لاپتہ ہوگیا ہے۔