اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے بیرون ملک ہونے کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔
آئین کے آرٹیکل 49 کی شق (2) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری 27 ستمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوئے تھے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
صدر سیکریٹریٹ (پبلک) کے مطابق قائم مقام صدر پاکستان / چیئرمین سینیٹ اب 4 اکتوبر سے 12 اکتوبر 2025 تک برطانیہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔
سردار ایاز صادق صدر پاکستان کی وطن واپسی تک قائم مقام صدر کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سردار ایاز صادق صدر ملک قائم مقام صدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق صدر ملک سردار ایاز صادق
پڑھیں:
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد دھماکے کی مذمت
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ایک ملاقات کے دوران مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران قائم مقام امریکی سفیر نے حالیہ اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔
نیٹلی بیکر نے اس حملے کو دہشت گردی کی ایک سنگین کارروائی قرار دیتے ہوئے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عدالتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، تاہم سیکیورٹی کی وجہ سے وہ اندر داخل نہ ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے سے جڑے تمام کرداروں کی ٹریسنگ مکمل ہو چکی ہے اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ جامع تحقیقات جاری ہیں۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے واضح کیا کہ مذاکرات اور دہشت گردانہ حملے ایک ساتھ نہیں چل سکتے اور پاکستان کے لیے دہشت گردی کا مقابلہ اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں کسی چین مخالف تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں، محسن نقوی
انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو دوستی اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس جنگ میں پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرے گا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی جی اسلام اباد امریکی سفیر پولیس ٹریسنگ دہشت گردی سہولت کار قائم مقام محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیر داخلہ