وادی لیپہ میں پاک فوج کا فری میڈیکل کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی لیپہ میں پاک فوج لیپہ گارڈ اور فور میڈیکل بٹالین کی جانب سے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں ماہر ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں۔ یہ کیمپ پاک فوج اور محکمہ صحت لیپہ کے باہمی اشتراک سے لگایا گیا، جس کا مقصد علاقے کے دور دراز اور کم وسائل رکھنے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر میڈیکل ڈاکٹرز، سرجنز، ڈینٹل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ اور میڈیکل آفیسرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس سہولت سے فائدہ اٹھایا۔ مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے پاک فوج کے اس فلاحی اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا، خاص طور پر لیپہ گارڈ کے کمانڈر، میڈیکل بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر اور شریک ڈاکٹروں کی کاوشوں کو سراہا۔ اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا یہ اقدام نہ صرف طبی سہولت فراہم کرتا ہے بلکہ عوام اور افواجِ پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فری میڈیکل کیمپ پاک فوج
پڑھیں:
اجتماع عام کیلیے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر استقبالیہ کیمپ قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (وقائع نگارخصوصی )لاہور ایک بار پھر ایک تاریخی موقع کا گواہ بننے والا ہے، جہاں لاکھوں فرزندِ اسلام جماعت اسلامی کے تین روزہ پرامن اجتماع عام میں شرکت کے لیے جمع ہوں گے۔ شہر بھر میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اور مختلف داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی استقبالیہ کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ دور دراز سے آنے والے شرکا کی رہنمائی، سہولت اور استقبال بہترین انداز میں کیا جا سکے۔ ان خیالا ت کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے دیگر قائدین کے ہمراہ مینار پاکستان گراونڈ میں ہونے والی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا یہ اجتماع ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا، منظم اور پرامن اجتماع ہوگا، جو نہ صرف ایک عظیم قومی یکجہتی کا منظر پیش کرے گا بلکہ قوم کے لیے نئی امیدوں، مثبت رجحانات اور سمت کا تعین بھی کرے گا۔جماعت اسلامی کی سیکڑوں کمیٹیاں شب و روز میدان میں مصروف ہیں۔ شہر کے مختلف داخلی راستوں — موٹروے انٹرچینج، ٹھوکر نیاز بیگ، کالا شاہ کاکو، بھوبتیاں چوک، اور دیگر مقامات — پر استقبالیہ مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں آنے والے قافلوں کو رہنمائی، پارکنگ، ٹریفک ڈائیورڑن، رہائش کے مقامات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین، نوجوان اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، جو ملک میں ایک مثبت سماجی اور سیاسی تبدیلی کی بنیاد رکھے گا۔محمد جاوید قصوری نے شرکا ، کارکنان اور انتظامیہ کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع اسلام کے پیغام، اتحاد اور اصلاحِ معاشرہ کے سفر کو آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں اجتماع میں شریک ہوں اور ایک بہتر، منصفانہ اور خوشحال پاکستان کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالیں۔ یہ اجتماع ان شاء اللہ قوم کو مایوسی سے نکال کر امید، امن اور ترقی کی طرف لے جانے کا ذریعہ بنے گا۔