مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق جسٹس اسحاق کا خط سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال سے متعلق جسٹس اسحاق کا خط سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس)
مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے معاملے پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط سامنے آگیا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام لکھے خط کی کاپی تمام ججز کو بھی ارسال کی گئیں۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فل کورٹ میٹنگ سے متعلق خط لکھا۔
خط میں جسٹس اسحاق نے لکھا کہ دنیا میں مصنوعی ذہانت کا استعمال عدلیہ میں شد و مد سے زیر بحث ہے لیکن مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال کے مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ programmable ہے اور اس لیے جو روبوٹ کرسی انصاف پر منصب کیے جائیں وہ programmable کے مرہون منت ہوں گے۔
جسٹس اسحاق نے خط میں لکھا کہ ان کے فیصلے ہمیشہ ان پروگرامز کے تابع ہوں گے جو ان میں وقتا فوقتاً فیڈ کیے جائیں گے اور یہ کہ کمپیوٹر یا روبوٹ موافق حق یا آزادانہ رائے رکھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
خط میں جسٹس اسحاق نے لکھا کہ اس سے قبل میں اس نُقْطَۂ نَظَر سے اتفاق نہیں کرتا تھا لیکن فل کورٹ میٹنگ کے بعد میرا نُقْطَۂ نَظَر مصنوعی ذہانت کا عدلیہ میں بطور فیصلہ کنندگان استعمال کرنے کے ناقدین کے ساتھ ہم آہنگ ہو چکا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی فل کورٹ کی اختلافی آرا سے اتفاق کرتا ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری عمرایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے نواز شریف کے حق میں بیان حلفی، سابق چیف جج گلگت کے خلاف توہین عدالت کیس ختم اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز آغاز؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 29 ارکان اسرائیل سے ڈی پورٹ ہوکر اسپین پہنچ گئے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں کمی، مسلسل معاشی بہتری دکھانے والا واحد ملک بن گیا، بلومبرگCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت کے عدلیہ میں استعمال
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں 2 اہم اپیلوں کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر
سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر کر دی گئیں۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان چیمبر میں اپیل کی سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نظرِ ثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی جس کے خلاف ایڈووکیٹ حامد خان نے چیمبر اپیل دائر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس: جسٹس نعیم اختر افغان کا 40 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری
دوسری جانب سپریم کورٹ الیکشن دھاندلی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر اپیل پر 7 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ یہ سماعت بھی جسٹس امین الدین خان چیمبر میں کریں گے۔
شہری غلام محی الدین نے اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کیا تھا۔ شہری نے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کر رکھی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی سپریم کورٹ سماعت مقدمات