کوئٹہ:

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمتوں نے عوام کے گھریلو بجٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے، 50 روپے فی کلو میں ملنے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

چند روز قبل ٹماٹر 50 روپے فی کلو میں دستیاب تھا تاہم دو روز پہلے 250 روپے اور اب 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 250 روپے میں پانچ کلو ٹماٹر آجاتے تھے، اب مشکل سے ایک کلو ملتا ہے۔

اس غیر معمولی مہنگائی نے شہریوں کے گھریلو اخراجات پر براہِ راست اثر ڈالا ہے۔

دکانداروں کے مطابق کوئٹہ کی منڈیوں میں ٹماٹر کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مقامی ٹماٹر دیگر صوبوں کو بھیجے جا رہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں زیادہ تر ایران سے درآمد شدہ ٹماٹر فروخت ہوتے ہیں، جن کی قیمتیں پہلے ہی زیادہ ہیں۔

ٹماٹر کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔ کوئٹہ کی منڈیوں اور بازاروں میں میں لیموں 800 روپے فی کلو، ہری مرچ 200 روپے، کریلا 150 روپے، لہسن 250 روپے، ادرک 600 روپے، پیاز 300 سے 350 روپے، آلو 100 سے 150 روپے، شملہ مرچ 250 روپے، گاجر 100 روپے، کھیرا 120 روپے، مٹر 400 روپے، بھنڈی 150 روپے اور بند گوبھی 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔

یہ مہنگائی صرف کوئٹہ تک محدود نہیں رہی بلکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔

شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ منڈیوں میں استحکام لایا جا سکے۔ بصورتِ دیگر عوامی احتجاج کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے فی کلو

پڑھیں:

ایمل ولی پریشان نہ ہوں، انکی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر سیف

پشاور:

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا ردعمل سامنے آگیا۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیراعلیٰ کے احکامات کے مطابق انکی سیکورٹی یقینی بنائیں گے، سیاسی اختلاف کے باوجود ایمل ولی کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر ان کی سیکیورٹی ڈیوٹی کروں گا۔ ایمل ولی خان کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کیے جا رہے ہیں، ایمل ولی خان کو ان کے قابلِ اعتماد سیکورٹی اہلکار فراہم کیے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں ایمل ولی خان سے سیکورٹی اہلکاروں کی فہرست طلب کی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام ہو جائیں ہوشیار، دودھ کی قیمت 300 روپے لیٹر تک جانے کا امکان
  • ملکہ برطانیہ کا مطالبہ جس نے بادشاہ چارلس کو سخت پریشان کرکے رکھ دیا
  • کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • ایمل ولی پریشان نہ ہوں، انکی سکیورٹی یقینی بنائیں گے، بیرسٹر سیف
  • ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
  • اب چاندی بھی عوام کی پہنچ سے دور
  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری، آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ