پختونخوا، انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 355 مقدمات زیر التواء
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 355 تک پہنچ گئی ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق سب سے زیادہ کیسز پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جہاں اس وقت 215 مقدمات زیر التوا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اے ٹی سی کوہاٹ میں 13، ڈیرہ اسماعیل خان میں 28 اور بنوں میں 4 مقدمات زیر التواء ہیں۔ اسی طرح اے ٹی سی مردان میں 8، سوات مٹہ میں 37 اور ہزارہ میں 29 مقدمات ابھی تک نمٹائے نہیں جا سکے۔ پراسیکیوشن رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی سوات ون میں 15، دیر لوئر میں 24 اور بونیر میں 2 مقدمات زیر التواء ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عدالتوں میں زیر التواء مقدمات زیر کے مطابق
پڑھیں:
پبلک سروس کمیشن کے امتحانات، خیبر پختونخوا میں دفعہ144 نافذ
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ144 نافذ کردی گئی۔
پشاور ضلعی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے پروانشل منیجمنٹ سروسز اورمحکمہ ایکسائزکے امتحانات کے دوران دفعہ144 نافذ کی گئی ہے،جس کے تحت امتحانی مراکز کے اردگرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔ ا سکے علاوہ امیدواروں اور متعلقہ افراد کا اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء ساتھ لانے پرسختی سے ممانعت ہوگی۔
کن علاقوں میں کل بجلی بند رہے گی؟ اعلان ہوگیا
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کا مقصد تحریری امتحانات کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنا اور نقل کی حوصلہ شکنی اور امتحانی ماحول کو شفاف بنانے ہے۔
واضح رہے کہ یہ پابندیاں آج سے 4 دسمبر 2025 تک موثر رہیں گی ،خلاف ورزی کرنے والوں کئے خلاف پی پی سی کے سیکشن 128 کے تحت کارروائی ہوگی۔