ایمل ولی کی گرفتاری کی خبروں پر اسلام آباد پولیس نے بیان جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:(آئی پی ایس)
وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔

ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے.

.. نو مئی سمیت دیگر مقدمات؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا سنانے والے جج کی تعیناتی چیلنج TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پولیس نے ایمل ولی

پڑھیں:

اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں بین الصوبائی خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ 2 ملزمان زخمی ہوگئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ گینگ پنجاب اور اسلام آباد میں 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا اور طویل عرصے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں خوف و ہراس کی علامت بنا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: انکاؤنٹر کا خوف، ملزم نے سپریم کورٹ میں گرفتاری دے دی

واقعہ اس وقت پیش آیا جب تھانہ سنبل پولیس، گرفتار ملزمان رحمان علی، عظمت علی اور عادل حسین کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مالِ مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جارہی تھی۔ راستے میں گھات لگائے بیٹھے ملزمان نے اچانک پولیس ریڈنگ ٹیم پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

ترجمان کے مطابق پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کی زد میں آکر گرفتار ملزمان تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں رحمان علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی قتل کیس کے 2 ملزمان ہلاک

پولیس نے ملزمان سے تھانہ بھیکی شیخوپورہ، تھانہ سنبل اور تھانہ گولڑہ اسلام آباد سے چھینی گئی 3 موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ساتھی ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Police Encounter اسلام آباد پولیس انکاؤنٹر پولیس مقابلہ

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پہلی بار  اے ٹی پی چیلنجر کپ، پاکستانی کھلاڑی مزمل مرتضیٰ کی بڑی جیت
  • اسلام آباد کچہری خودکش حملے سے متعلق گرفتار ملزم کا بیان،ہوشربا انکشافات
  • اسلام آباد: مساج سینٹر میں لڑکی پر تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف
  • اسلام آباد: علی امین گنڈا پور کے گرفتاری کے احکامات جاری
  • مساج سیلون میں خاتون کے بال کاٹنے کا واقعہ، ملزمان گرفتار
  • جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی گرفتار
  • جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلا دیشی شہری گرفتار
  • اسلام آباد ایئرپورٹ: عمرہ ویزے پر یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • اسلام آباد: عمرہ ویزے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
  • اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی