شرح سود میں کمی سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے شرح سود میں کمی کو سیلابی نقصانات اور آئی ایم ایف کے جائزے سے مشروط کردیا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مجموعی طور پرمہنگائی مرکزی بینک کے ہدف میں رہے گی، مہنگائی کی شرح قلیل مدت میں 5 سے 7 فیصد ہدف سے زائد رہ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سخت مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کمی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ایسی ہی سخت مانیٹری پالیسی سے آئندہ بھی فائدہ مند ہوگی تاہم شرحِ سود میں کمی کا فیصلہ سیلابی نقصانات کے تخمینے اور آئی ایم ایف کے جائزے پر منحصر ہوگا۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی اچھے نتائج دے رہی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملکی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
کراچی (نیوزڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی ذخائر 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔