data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251008-2-10
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ہر بار پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں جو ہمارے معصوم بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچا سکتے ہیں یہ بات کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کمشنر کمیٹی ہال میں 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ڈویڑنل ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا پولیو مہم میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور جن یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کمزور ہو وہاں کے ایریا انچارجز اور یوسی ایم اوز کو پابند کیا جائے کہ وہ پولیو ٹیموں کے کاموں کی موثر نگرانی کریں اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عالم آزاد نے کہا کہ گزشتہ پولیو مہم کی کارکردگی مجموعی طور پر بہتر رہی مگر اس مرتبہ مشترکہ نگرانی کی ضرورت ہے جس پر کمشنر نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں مطلوبہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کو مکمل کیا جائے تاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنایا جا سکے اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سبھاش چندر، ایڈیشنل کمشنر بشارت حسین، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان، ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد علی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سندیپ کمار، اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین کانیہوں، میاں سعود بن نعمان اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نور محمد نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک اور ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنر پولیو مہم

پڑھیں:

باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، ڈاکٹر حسین محی الدین

ٹیچرز ڈے کے موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیر ملت کے معمار ہیں، استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے،استاد وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرتا ہے، کردار سنوارتا ہے اور نئی نسل کو شعور و آگہی کی دولت سے مالا مال کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے صدر و ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، استاد کی عزت دراصل علم کی عزت ہے، استاد وہ عظیم ہستی ہے جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کرتا ہے، کردار سنوارتا ہے اور نئی نسل کو شعور و آگہی کی دولت سے مالا مال کرتا ہے، کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے استاد کی عزت، تربیت اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح نہ دے۔اساتذہ قوم کا فکری سرمایہ اور تعمیر ملت کے معمار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور اسامہ مشتاق کی قیادت میں طلبہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہر لطیف، محمد ابوبکر و دیگر طلبہ رہنما بھی موجود تھے۔ طلبہ رہنمائوں نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو پھول پیش کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے اساتذہ کی خدمات کو سراہیں، ان کے تجربات سے رہنمائی حاصل کریں اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کےلئے کوشش کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیرپور: پولیو مہم کے حوالے سے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اہم اجلاس
  • سپریم کورٹ کا فیصلہ، 26ویں ترمیم کیس کی سماعت براہِ راست دکھائی جائے گی
  • عدلیہ پر عوامی اعتماد کم ہو رہا ہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی کا عمران خان کے ٹرائل پر تحفظات کا اظہار
  • غیر قانونی مقیم مہاجرین کیخلاف آپریشن کیا جائیگا، ڈی سی کوئٹہ
  • حکومت کا قومی انسدادِ پولیو مہم 13 اکتوبر سے شروع کرنے کافیصلہ
  •  حکومت کا قومی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
  • ماتلی: عوامی شکایت کے ازالے کے لیے کل کھلی کچہری لگانے کا اعلان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی گرفتاری قابل مذمت ہے، تنظیم اسلامی
  • باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، ڈاکٹر حسین محی الدین