پیپلز پارٹی کا حکومت کی ہر قانون سازی پر اثر انداز ہونے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) وفاق میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ اجلاسوں کےلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے جس کے تحت مسلم لیگ نون کی حکومت کو پارلیمان میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
(جاری ہے)
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر براہِ راست اثر انداز ہونے کی پوزیشن میں آئے گی اور نئی اسٹریٹجی کے تحت حکومت کے لئے قانون سازی کا عمل مشکل بنا دیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں کے اجلاسوں میں حکومت کو دباﺅ میں لانے کے لئے کورم کی نشاندہی کرے گی تاکہ اجلاس کا انعقاد متاثر ہو اگر کورم پورا نہ ہوا تو پیپلز پارٹی اجلاسوں کا بائیکاٹ کرے گی، جس سے قانون سازی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کشیدگی برقرار، اسپیکر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جا سکے۔