اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسرائیل نے غزہ میں روزانہ کتنا جانی و مالی نقصان کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز
غزہ کے حکومتی میڈیا آفس نے 2 سال سے جاری اسرائیلی جنگ کی یومیہ تباہ کاریوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ اس انسانی المیے کی شدت کی جانب مبذول کرائی ہے۔
بیان کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً درج ذیل ہولناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
روزانہ 18 طلبہ و طالبات اور ایک استاد شہید ہوئے۔
روزانہ 367 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔
ہر روز ایک سے زائد مسجد منہدم کی گئی۔
روزانہ 394 خاندان بے گھر ہوئے۔
ہر روز ایک مرکزی پانی کا کنواں تباہ کیا گیا۔
روزانہ 7 کلومیٹر بجلی کی ترسیلی لائنیں تباہ کی گئیں۔
روزانہ 959 میٹر پانی کی سپلائی نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا۔
روزانہ 959 میٹر سیوریج نیٹ ورک تباہ کیا گیا۔
روزانہ 4,000 میٹر سڑکیں بمباری سے ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
ہر تین دن بعد ایک پناہ گزین مرکز یا عارضی شیلٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ کے میڈیا دفتر نے کہا کہ یہ اعداد و شمار نہ صرف فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کی شدت ظاہر کرتے ہیں بلکہ انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق: حماس اور اسرائیل اب کیا کریں گے؟ اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید وفروخت روکنے کا قانون منظور کرلیا حماس اور اسرائیل کے درمیان آج تاریخی غزہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط ہونے کا امکان البانیہ: ملزم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہی جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب: اپوزیشن کس طرح نمبر گیم سے بازی پلٹ سکتی ہے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی
پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔
ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں 32 ارب، بلوچستان میں 7 ارب کا نقصان ہوا، سیلاب سے 2 ہزار 811 کلومیٹر سڑکیں اور 790 پل تباہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 509 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
زرعی پیداوار کی شرح نمو 4.5 کے مقابلے میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، کپاس کی پیداوار 33 فیصد کم ہو کر 72 لاکھ بیلز رہ گئی۔
ذرائع نے کہا کہ چاول، مکئی اور گنے کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کا تخمینہ ہے۔