پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ کے اہلِ خانہ نے ان کی بیماری کو طویل عرصے تک میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھا جس پر اب اداکار کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں اس خاموشی پر وضاحت پیش کی ہے۔

شفقت چیمہ کے بیٹے کے مطابا ان کی شخصیت ہمیشہ ایک مضبوط اور بااثر انسان کے طور پر جانی جاتی رہی ہے، اس لیے خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ والد کے بیمار ہونے پر بیرونِ ملک موجود ان کی بہنیں فوری طور پر وطن واپس آئیں، اور سب نے فیصلہ کیا کہ والد کی بیماری کو میڈیا سے دور رکھا جائے تاکہ ان کی عزت و وقار برقرار رہے۔

بیٹے نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں خاندان ہی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے اور یہی اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے اداکارہ ریما اور ان کے شوہر، جو کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ہیں، کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شفقت چیمہ کی عیادت میں خصوصی دلچسپی لی اور ان کی صحت سے متعلق فکر مند رہے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کئی یادگار کردار نبھائے جبکہ انہیں بطور ولن زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں کالے چور، گاڈ فادر، چوڑیاں، منڈا بگرا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔

انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی منفی کردار ادا کیے ہیں جن کو ناظرین  کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شفقت چیمہ

پڑھیں:

ہم ہرگز دشمن کے سامنے شکست اور ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، زیاد النخالہ

اپنے ایک خطاب میں جہاد اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے سیکرٹری جنرل "زیاد النخالہ" نے کہا كہ ہم کبھی بھی دشمن کی شرائط اور ڈکٹیشن پر سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار آپریشن طوفان الاقصیٰ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں كیا۔ اس دوران زیاد النخالہ نے کہا كہ طوفان الاقصیٰ كی لافانی جنگ کو دو سال گزر چکے ہیں۔ اس كے باوجود ہماری قوم اب بھی ثابت قدم اور مستحکم ہے۔ ان کی استقامت مؤثر اور فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ دشمن ہمیں دو سالوں سے قتل کر رہا ہے اور ہماری ہر چیز کو تباہ کر رہا ہے، لیکن ہماری قوم نے صیہونی قاتلوں اور مجرموں کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے۔ یہ وہ دو سال ہیں جنہوں نے دنیا کے ہر باضمیر شخص کو فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کے لئے اُبھارا۔ اُن دو سالوں میں فلسطینی مقاومت نے دشمن کے مقابلے کے علاوہ اُسے شدید بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ دو سال گزرنے کے باوجود، فلسطینی عوام اب بھی صابر، مزاحمتی اور ناقابل تسخیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت استقامتی فرنٹ ڈونلڈ ٹرامپ سے منسوب منصوبے سے سخت مذاکراتی جنگ لڑ رہی ہے۔
زیاد النخالہ نے مزید کہا ٹرمپ منصوبہ درحقیقت دشمن کے سامنے فلسطینی قوم کی شکست کا مکمل اعلان ہے۔ لیکن ہم اپنی عوام کی اس قدر قربانی اور جانثاری کے بعد دشمن کی شرائط کے آگے ہتھیار نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت نے اس بنیاد پر مذاکرات سے رضامندی کا اظہار کیا کہ کچھ مجوزہ شقوں کے ساتھ مثبت طور پر نمٹا جا سکتا ہے جن میں سے پہلی، قیدیوں کا تبادلہ ہے۔ اگر دشمن مذاکرات کے ذریعے وہ کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے جو وہ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکا، تو ہمیں مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہئے اور اپنی عوام کے خون سے چکائی گئی بڑی قیمت کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہئے۔ جہاد اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہمیں انتخاب کرنا ہو گا کہ یا تو ہم اس جنگ سے سرخرو ہو کر نکلیں، اپنے شہیدوں اور اپنی مزاحمت پر فخر کریں، اپنے حقوق سے جڑے رہیں یا پھر دشمن کی شرائط کے آگے ہتھیار ڈال دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق شق کو آنے والے چند دنوں میں حل کیا جا سکتا ہے، اس طرح ہم آگ کے شعلے بجھا دیں گے اور دشمن کے حملہ آور ہونے کے بہانے ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کی تاریخ میں ایک سخت جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • شفقت چیمہ کی فیملی نے اداکار کی بیماری کو خفیہ کیوں رکھا؟ بیٹے کی وضاحت سامنے آ گئی
  • غزہ امن معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں؛ حماس رہنما کا اہم انکشاف
  • فیملی نے شفقت چیمہ کی بیماری کیوں چھپا کر رکھی؟
  • 26ویں ترمیم، پی ٹی آئی شامل تھی معلوم نہیں پیچھے کیوں ہٹے، ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں: فضل الرحمن
  • روزانہ سیڑھیاں چڑھنا کیوں ضروری؟ نیا حیران کن فائدہ سامنے آگیا
  • ہم ہرگز دشمن کے سامنے شکست اور ڈکٹیشن قبول نہیں کریں گے، زیاد النخالہ
  • پاکستان میں ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے؟ فیصل قریشی نے اہم وجہ بتادی
  • ’100 کروڑ دیں تو بھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘، اسماعیل دربار نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟
  • پی پی ووٹ بینک کیوں کم کررہی ہے؟ اتحاد سے نکلے، شفقت عباس اعوان