روہت شرما آسٹریلیا میں تاریخ رقم کرنے کے قریب، 7 ریکارڈ نظر میں
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: آسٹریلیا کے دورے کے لیے روانہ ہونے والی بھارتی ون ڈے ٹیم میں روہت شرما کے لیے یہ سیریز خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ کم از کم سات بڑے ریکارڈز ان کے سامنے ہیں جنہیں عبور کر کے وہ کرکٹ کے کئی لیجنڈز کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔
روہت اب تک 273 ون ڈے میچز میں 344 چھکے لگا چکے ہیں اور اگر وہ اس سیریز میں صرف آٹھ چھکے اور مار لیں تو وہ شاہد آفریدی کا اوور آل چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف ان کے نام پہلے ہی آٹھ سنچریاں درج ہیں اور دو سنچریاں مزید بنانے کی صورت میں وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ کر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں کرنے والے بھارتی بلے باز بن جائیں گے۔
روہت کے لیے ذیلی سنگ میل بھی قریب ہیں، اگر وہ اس سیریز میں ایک سنچری بنائیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری (50 سنچریاں) مکمل کرنے والے تیسرے بھارتی بیٹر بننے کے قابل ہوں گے، جبکہ صرف 10 رنز کے اضافے سے وہ آسٹریلیا میں ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کر لیں گے اور کینگروز کی سرزمین پر ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی بن جائیں گے۔
مزید یہ کہ اگر وہ سیریز میں مجموعی طور پر 300 رنز بنا لیں تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں 20 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔
روہت کی ذاتی تاریخ بھی اس دورے کے دوران خاص موڑ لیتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ 19 اکتوبر کو پرتھ کے میدان میں کھیل کر وہ اپنا 500 واں بین الاقوامی میچ کھیلنے والے بھارت کے چند منتخب کھلاڑیوں میں شامل ہو جائیں گے ایک سنگِ میل جو سچن ٹنڈولکر، ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور راہول ڈریوڈ جیسی شخصیات نے حاصل کیا ہے۔
اس کے علاوہ، اگر روہت آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں بارہ یا اس سے زائد چھکے لگانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ وہاں ون ڈے میچز میں سو چھکوں کے سنگِ میل کو بھی چھو لیں گے، جس سے ان کی شاندار جارحانہ امیج میں مزید اضافہ ہوگا۔
ٹیم میں ویرات کوہلی اور دیگر سینئر نام موجود ہیں مگر کپتانی شبمن گل کر رہے ہیں اور اس تناظر میں روہت کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے نتائج کے ساتھ ساتھ ذاتی ریکارڈوں کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہے۔
آسٹریلوی کنڈیشنز میں روہت کا تجربہ اور فارم دونوں کام آئیں تو یہ پانچ ون ڈے میچز ان کے کیریئر کے اہم ترین موقعوں میں شمار ہوں گے، ورنہ ریکارڈز کے ان امکانات کا زور ٹوٹ بھی سکتا ہے کھیل کے میدان میں ہر لمحہ فیصل کن ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جائیں گے
پڑھیں:
بھارت محفوظ نہیں؛ اسرائیلی وزیراعظم نے مودی کو لال جھنڈی دکھا دی؛ تیسری بار دورہ منسوخ
دہلی دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے دسمبر میں ہونے والے بھارت کے دورے کو مؤخر کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے رواں برس تیسری بار دورۂ بھارت مؤخر کر دیا اور نئی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ نئی دہلی میں دو ہفتے قبل ہونے والے مہلک دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آنے والے سنگین سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
قبل ازیں نیتن یاہو کو 9 ستمبر کے ایک روزہ دورے پر آنا تھا لیکن 17 ستمبر کو الیکشن کے باعث اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔
اس سے بھی قبل اپریل میں بھی انھوں نے بھارت کا طے شدہ دورہ اچانک معطل کردیا تھا اور مودی سرکار کو شدید سبکی اُٹھانا پڑی تھی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آخری بار 2018 میں بھارت گئے تھے تاہم رواں برس تین بار دورے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا لیکن ہر بار معطل کرنا پڑا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورۂ بھارت کی نئی تاریخ کا اعلان اب ممکنہ طور پر آئندہ برس 2026 میں ہی کیا جا سکے گا۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کرچکے ہیں اور اسرائیل جانے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بنے تھے۔