شفقت چیمہ کی فیملی نے اداکار کی بیماری کو خفیہ کیوں رکھا؟ بیٹے کی وضاحت سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ کے اہلِ خانہ نے ان کی بیماری کو طویل عرصے تک میڈیا اور عوام سے پوشیدہ رکھا جس پر اب اداکار کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں اس خاموشی پر وضاحت پیش کی ہے۔
شفقت چیمہ کے بیٹے کے مطابا ان کی شخصیت ہمیشہ ایک مضبوط اور بااثر انسان کے طور پر جانی جاتی رہی ہے، اس لیے خاندان نہیں چاہتا تھا کہ مداح انہیں کمزور حالت میں دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ والد کے بیمار ہونے پر بیرونِ ملک موجود ان کی بہنیں فوری طور پر وطن واپس آئیں، اور سب نے فیصلہ کیا کہ والد کی بیماری کو میڈیا سے دور رکھا جائے تاکہ ان کی عزت و وقار برقرار رہے۔
بیٹے نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں خاندان ہی سب سے بڑی طاقت ہوتا ہے اور یہی اصل سرمایہ ہے۔ انہوں نے اداکارہ ریما اور ان کے شوہر، جو کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ہیں، کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شفقت چیمہ کی عیادت میں خصوصی دلچسپی لی اور ان کی صحت سے متعلق فکر مند رہے۔
یاد رہے کہ سینئر اداکار اور پروڈیوسر شفقت چیمہ نے اپنے 35 سالہ کیریئر میں کئی یادگار کردار نبھائے جبکہ انہیں بطور ولن زیادہ پسند کیا گیا۔ ان کی مشہور فلموں میں کالے چور، گاڈ فادر، چوڑیاں، منڈا بگرا جائے اور ہاتھی میرا ساتھی شامل ہیں۔
انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی منفی کردار ادا کیے ہیں جن کو ناظرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شفقت چیمہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
گلگت: بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں کیونکہ خطے اور دنیا میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران میں ایک اسکول پر میزائل حملے کے نتیجے میں معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا بوجھ صرف متاثرہ ممالک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے عوام اٹھا رہے ہیں، اس لیے امن کی تمام کوششوں کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا سیاستدان نہیں جس نے ان کی طرح ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہو۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کی ہر تحصیل تک پہنچے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔
انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کا واحد ایسا فلاحی پروگرام ہے جو براہِ راست غریب عوام تک پہنچتا ہے۔ ان کے مطابق اس پروگرام کے خلاف کی جانے والی تمام سیاسی سازشیں ناکام ہوں گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کا تاریخی کردار رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کو دفاعی اور معاشی دونوں لحاظ سے مضبوط ہونا چاہیے اور ایسی معاشی پالیسی اختیار کی جانی چاہیے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے۔
انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی مقامی لوگوں کو ان کے وسائل پر حق ملکیت دلانے کے لیے کام کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کو حصہ دار بنایا جانا چاہیے تاکہ ترقی کے ثمرات سب سے پہلے مقامی لوگوں تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر عوام نے انتخابات میں ان کی جماعت پر اعتماد کیا تو گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔