مشہور میسجنگ ایپ کا ڈیٹا ہیک، صارفین کی خفیہ معلومات لیک
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ہیکرز نے میسجنگ ایپ ڈسکورڈ کو ہیک کر کے صارفین کی آئی ڈیز، تصاویر اور کانٹیکٹ تفصیلات جیسی خفیہ معلومات حاصل کرلیں۔
کمپنی کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا کہ اس کے کسٹمر سپورٹ میں شامل تھرڈ-پارٹی وینڈرز میں سے ایک کی سیکیورٹی میں در اندازی ہوئی ہے۔
ڈسکورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہیکرز نے بھتے کے لیے ایک وینڈر (جس کا کمپنی نے نام نہیں بتایا) کی سیکیورٹی میں در اندازی کی۔
کمپنی نے بتایا کہ ایپ کے تقریباً 70 ہزار صارفین ہیں، جن کی گورنمنٹ-آئی ڈی سامنے آگئی ہیں۔ جس کی تحقیقات کے لیے کمپیوٹر فارینزک کمپنی کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
اسلام آباد: ملک میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے. جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے .تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔