Daily Mumtaz:
2025-11-27@21:54:09 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی

اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT

ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی

دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر اور حیدر رضا کو گلف جائنٹس نے 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔ یہ پیش رفت خطے میں کرکٹ کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔شارجہ واریئرز کے ساتھ چوتھے سیزن میں واپسی پر جُنید صدیق نے کہاکہ یہ میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ پہلی نیلامی میں ٹیم نے مجھے دوبارہ اعتماد دیا اور واپس شامل کیا، یہ ظاہر کرتا ہے کہ یو اے ای کرکٹ کہاں تک پہنچ چکی ہے۔ ایسے مواقع ہمیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔محمد روہید نے ایم آئی ایمیریٹس کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین لمحہ ہے۔ میں نے پچھلے دو سیزن میں اس ٹیم کے ساتھ بہت کچھ سیکھا ہے اور اب مزید آگے بڑھنے کا موقع ملا ہے۔ میری خواہش ہے کہ خطے کے نوجوان کرکٹرز دیکھیں کہ یہاں حقیقی مواقع موجود ہیں اور وہ بڑے خواب دیکھ سکتے ہیں۔محمد روہید نے رواں برس ہی یو اے ای ٹیم میں ڈیبیو کیا تھا اور اب تیزی سے اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔ وہ اکثر نئی گیند کے ساتھ جنید صدیق کے ساتھ باؤلنگ کا آغاز کرتے ہیں اور پچھلے دو سیزنز میں ایم آئی ایمیریٹس کے لیے 15 میچز کھیل کر 19 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد روہید کے ساتھ

پڑھیں:

’ویڈنیزڈے سیزن 3‘ میں اہم راز سامنے آگیا

نیٹ فلیکس نے آخرکار ویڈنیزڈے کے تیسرے سیزن سے متعلق وہ معمہ حل کردیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے شائقین کو بے چین کیے ہوئے تھا۔

اس بار پردہ اٹھا ہے ایڈمز فیملی کی پراسرار رکن، آنٹ اوفیلیا، کی اصل شناخت پر سے، اور حیرت انگیز طور پر اس کردار کے لیے 45 سالہ معروف فرانسیسی اداکارہ ایوا گرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سیریز کے دوسرے سیزن کے ڈرامائی اختتام میں اوفیلیا کی پہلی جھلک صرف پیچھے سے دکھائی گئی تھی۔ اسی ایک منظر نے مداحوں میں بے شمار نظریات کو جنم دیا تھا، کسی نے اسے لیڈی گاگا کا کردار قرار دیا، کسی نے ایک بالکل نیا ولن تصور کیا، اور کچھ اسے ایڈمز فیملی کی تاریخ میں ایک بڑے موڑ سے تعبیر کر رہے تھے۔

لیکن اب نیٹ فلیکس کے تصدیقی اعلان نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دی ہیں، اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایوا گرین مورٹیسیا ایڈمز کی بہن کے طور پر سیزن 3 کی مرکزی کہانی کا حصہ ہوں گی۔ اداکارہ پہلے ڈارک شیڈو اور مس پیریگرینز ہوم فار پیکولیئر چلڈرن جیسے پراجیکٹس میں گہرے، پراسرار اور جادوئی کرداروں سے اپنی صلاحیت ثابت کرچکی ہیں، اسی لیے ان کا انتخاب مداحوں کے لیے خوشگوار مگر پراسرار سرپرائز ثابت ہو رہا ہے۔

نئے سیزن میں اوفیلیا کو ایک مستقل کردار کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی بھانجی ویڈنیزڈے (جینا اورٹیگا کی نمائندگی کردہ راوین) کی طرح ایک راوین (کوا) ہی ہے، مگر اپنی طاقتوں کی حد سے تجاوز کرنے کے باعث وہ ذہنی انتشار کا شکار ہوگئی تھی۔ اسی وجہ سے اس کی والدہ ہیسٹر فرمپ نے اسے ولو ہِل نامی نفسیاتی اسپتال میں داخل کرا دیا تھا۔

مگر اصل موڑ اس وقت آیا جب اوفیلیا اسپتال سے فرار ہو گئی، اور اس کے بعد اس کی موجودگی ایک طویل عرصے تک معمہ بنی رہی۔ یہاں تک کہ ویڈنیزڈے کو اس کی ڈائری ملی جس نے اسے ایک ہولناک وژن دکھایا، پھولوں کا تاج پہنے ہوئے ایک لمبے سنہری بالوں والی عورت۔

سسپنس اُس وقت ٹوٹا جب دوسرے سیزن کے آخری منظر میں یہ انکشاف ہوا کہ اوفیلیا ہیسٹر کے زیرِ زمین تہہ خانے میں قید تھی۔ وہ سرخ لباس میں ملبوس، دیوار پر خون سے یہ جملہ لکھ رہی تھی 
’’ویڈنیزڈے کو مرنا ہوگا‘‘۔

نیٹ فلیکس کے اس بڑے انکشاف نے ایک جانب سیزن 3 کےلیے توقعات بڑھا دی ہیں، تو دوسری جانب اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آنے والا سیزن کہیں زیادہ تاریک، نفسیاتی اور مافوق الفطرت عناصر سے بھرپور ہوگا۔

شائقین اب یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ اوفیلیا کے ماضی کا یہ اسرار ویڈنیزڈے کی زندگی کو کیسے متاثر کرے گا، اور کیا ایڈمز فیملی ایک بار پھر اپنی تاریخ کے سب سے بڑے خطرے کا سامنا کرنے جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فوڈایگ پاکستان 2025 ریکارڈ کاروباری معاہدوں اور عالمی دلچسپی کے ساتھ اختتام پذیر
  • سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی
  • دنیا میں عزت بڑھنے کے باوجود ہم ایک پیسے کی سرمایہ کاری نہیں لا پارہے، مفتاح اسماعیل
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وزیر خزانہ
  • 54 ہزار خالی اسامیاں ختم، سالانہ 56 ارب کی بچت ہوگی، وفاقی وزیر خزانہ
  • ’ویڈنیزڈے سیزن 3‘ میں اہم راز سامنے آگیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کے ساتھ 2 روزہ دورہ منامہ
  • دبئی ایئر شو میں 202 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدے طے پائے
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • کینیڈا میں خالصتان کیلیے تاریخی ریفرنڈم، 53 ہزار سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا