ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
پاکستانی شوبز کے مقبول جوڑے ماہرہ خان اور فواد خان ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔ ان کی نئی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا طویل انتظار کے بعد ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد خان کی فلم ’آبیر گلال‘ بھارت میں کب ریلیز ہوگی؟
فواد خان اور ماہرہ خان کی جوڑی نے اپنے کیریئر کا آغاز معروف ڈراما ’ہمسفر‘ سے کیا تھا، جس نے انہیں پاکستان کے مقبول ترین اداکاروں میں شامل کر دیا۔ اس کے بعد دونوں نے ٹی وی اور فلمی دنیا میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں اور کئی یادگار کردار ادا کیے۔
’نیلوفر‘ معروف ہدایتکار عمار رسول کی تحریر و ہدایت کردہ فلم ہے جو 28 نومبر 2025 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں محبت، جذبات اور ڈرامے کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے، جسے فواد اور ماہرہ کے مداح ان کے لیے ایک خاص تحفہ قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟
ٹر یلر کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین نے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’او جی جوڑی واپس آگئی!‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’فواد اور ماہرہ کی کیمسٹری ہمیشہ دل جیت لیتی ہے، لاہور کی سردیوں کا رنگ بھی خوبصورت لگ رہا ہے‘۔
ماہرہ اور فواد اس سے قبل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی۔
شائقین کو امید ہے کہ ’نیلوفر‘ بھی اسی طرح کی کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستانی سینما کے لیے ایک اور یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دی لیجنڈ آف مولا جٹ ڈراما ہمسفر فلم نیلوفر فواد خان ماہرہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم نیلوفر فواد خان ماہرہ خان ماہرہ خان فواد خان
پڑھیں:
مداحوں کیلیے خوشخبری؛ رونالڈو کو ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسٹار فٹبالر کرسٹیاںو رونالڈو کے خلاف تین میچوں کی پابندی میں سے دو میچوں کی سزا معطل کر دی.
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سزا کی معطلی کے بعد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ کھیل سکیں گے جس کے لیے لاکھوں مداحوں کی نظریں فیفا پر ٹھہری ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو رواں ماہ آئرلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں آئرش ڈیفینڈر دارا او شی کو کہنی مارنے کے الزام میں براہ راست ریڈ کارڈ ملا تھا۔
یہ اسٹار کھلاڑی کے 226 بین الاقوامی میچوں میں پہلا ریڈ کارڈ تھا تاہم فیفا نے ان پر 3 میچوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔
جن میں سے ایک میچ کی سزا وہ پہلے ہی آرمینیا اور پرتگال کے کھیلے گئے میچ میں شریک نہ ہوکر مکمل کر چکے ہیں۔
تاہم اب فیفا نے کرسٹیانو رونالڈو پر باقی دو میچوں پر عائد پابندیوں کو ایک سال کی عبوری مدت کے لیے اُٹھالی ہے۔
فیفا نے شرط رکھی ہے کہ اگر رونالڈو نے آئندہ ایک سال میں اسی نوعیت کی خلاف ورزی کی تو دونوں میچوں کی معطل سزا فوراً بحال کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ 40 سالہ رونالڈو کا یہ چھٹا ورلڈ کپ ہوگا جس کے لیے وہ کافی پُرعزم ہیں کیوں کہ اب تک کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہیں ہوسکا ہے۔
ورلڈ کپ 2026 کا ڈرا 5 دسمبر کو واشنگٹن کے جان ایف کینیڈی سینٹر میں ہوگا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو موجود ہوں گے۔
ادھر فیفا کے صدر نے یہ کہہ کر کہ ورلڈ کپ 2026 کے 104 میچ ایسے ہوں گے جیسے 104 سپر باؤلز۔" فٹبال کے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔
فٹبال کے مداح اور رونالڈو کے دیوانے فیفا کے پابندی ہٹانے کے فیصلے اور سپر باؤلز کے بیان پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔
جس کے باعث ورلڈ کپ 2026 کا جوش و خروش اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے۔