پیر کو فیصلہ کروں گا، استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر کے پی
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ اپنے بیان میں گورنر کا کہنا تھا کہ علی امین کا استعفیٰ موصول ہوگیا ہے اور پیر کو دفتر کھلنے پر اس پر فیصلہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ استعفیٰ منظور کیے جانے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ملنے کی رسید بھی دے چکا ہوں، استعفیٰ علی امین کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے اور قانونی ٹیم جائزہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں علی امین سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ عمران خان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کہ استعفی علی امین
پڑھیں:
کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
فائل فوٹوکوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبر پختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے پشاور میں اثاثے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کے حوالے کیے۔
نیب حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے صوبائی حکومت کے حوالے کیے گئے ہیں، جن میں نقد رقم، سونا، قیمتی جائیدادیں اور لگژری گاڑیاں شامل ہیں، اثاثوں کی واپسی منظم اور جامع تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آئی۔
نیب حکام کے مطابق کوہستان مالیاتی کرپشن میں سرکاری فنڈز سے 37 ارب روپے سے زائد کا غبن ہوا ہے، پیچیدہ مالیاتی غبن کو مؤثر تحقیقات کے ذریعے بے نقاب کیا گیا۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب خیبر پختونخوا فرمان اللہ اور تحقیقاتی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان مالیاتی کرپشن میں مزید ریکوری کا عمل جاری ہے، قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مزید اثاثے خیبر پختونخوا حکومت کو منتقل کیے جائیں گے، عوامی وسائل قومی امانت ہیں، ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔