سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
کراچی:
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کی وجہ سے فی تولہ سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 21ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 4ہزار 016ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 22ہزار 700روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے بڑھ کر 3لاکھ 62ہزار 397روپے کی سطح پر آگئی
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی
عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں مکمل استحکام دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 165 ڈالر پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہا، جس کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑا۔ یہی وجہ ہے کہ جمعرات کے روز 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی اضافہ یا کمی کے 3 لاکھ 76 ہزار 253 روپے پر قائم رہی۔
تاہم چاندی کی قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1.60 ڈالر بڑھ کر 53.70 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ چاندی 160 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 642 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 138 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 699 روپے ہوگئی۔