پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد کی گورنر کے پی کے سے ملاقات؛وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کا پارلیمانی وفد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی رہائشگاہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔
وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،جنید اکبر،ڈاکٹر امجد خان شامل تھے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے
تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کی۔ وفد کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے، وزیراعلٰی کے انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی سے تعاون درکار ہے۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا علی امین خان گنڈاپور کے استعفی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کیساتھ صوبہ کی ترقی کیلئے آگے بڑھا جا سکتا ہے،صوبہ میں پائیدار امن اور عوام کو سہولیات فراہمی کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہو گا،پیپلزپارٹی جمہوری روایات اور جمہوریت کی مضبوطی کی علمبردار جماعت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔