data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ میں امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے دیر البلح علاقے میں پہنچ چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ابتدائی طور پر 7 یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے، جنہیں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 20 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں لائی جائے گی، جن کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو آزاد کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ نے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ خان یونس میں یرغمالیوں کی رہائی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں لوگ اس موقع پر جمع ہو گئے ہیں۔

ادھر مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد ہو رہی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شرکت کے لیے مصر روانہ ہو رہے ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فلسطینی قیدیوں کے مطابق

پڑھیں:

غزہ میں فائر بندی کی کھلی خلاف ورزیاں: اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ میں نام نہاد فائر بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ،  جنوبی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

غزہ طبی حکام کے مطابق یہ واقعہ خان یونس کے مشرقی قصبے بنی سہیلہ میں پیش آیا، جو کہ اسرائیلی زیرِ کنٹرول  یلو زون  میں شامل ہے،  المناسر میڈیکل کمپلیکس نے تصدیق کی کہ متاثرہ شخص جان لیوا گولی لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسی دوران اسرائیلی گن بوٹس نے ساحلی شہر رفح کے کناروں پر شدید فائرنگ کی جبکہ مشرقی خان یونس میں بھی زمینی توپ خانے نے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا،  یہ حملے بیک وقت کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے شجاعیہ محلے میں رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا جو فائر بندی معاہدے کی ایک اور کھلی خلاف ورزی ہے، جنوبی غزہ میں بھی مشرقی خان یونس کے علاقوں پر شیلنگ کی گئی، جنہیں فائر بندی کے تحت محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ 10 اکتوبر کو فائر بندی کے نفاذ کے بعد سے اسرائیلی کارروائیوں میں یومیہ کم از کم دو بچے شہید ہو رہے ہیں، گزشتہ ایک ماہ میں ایک ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بھی تصدیق کی ہے کہ فائر بندی کے آغاز سے اب تک 342 فلسطینی شہید اور لگ بھگ 900 زخمی ہوئے،اکتوبر 2023 سے جاری دو سالہ جنگ میں اب تک تقریباً 70 ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی نژاد امریکی بچے محمد ابراہیم کو 9 ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہائی مل گئی
  • امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری رسائی کا مطالبہ کر دیا
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • اسرائیل کو مزید یرغمالی کی لاش سونپ دی گئی، حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
  • اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نیا آپریشن شروع کر دیا
  • غزہ میں فائر بندی کی کھلی خلاف ورزیاں: اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
  • ملبے سے اسرائیلی یرغمالی کی لاش برآمد، آج حوالے کی جائے گی، حماس
  • غزہ میں خونریزی جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید، امدادی تنظیم کا غزہ میں آپریشن روکنےکا اعلان