گوگل کا بھارت میں اے آئی ڈیٹا سینٹر کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں بھارت میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے لیے ایک ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے لیے 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ ڈیٹا سینٹر بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں قائم کیا جائے گا۔
رائٹرز کے مطابق یہ بھارت میں گوگل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔
نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں گوگل کلاؤڈ کے سی ای او تھامس کریان نے کہا کہ آندھرا پردیش کا یہ ڈیٹا سینٹر کمپنی کا امریکا کے باہر ”سب سے بڑا اے آئی ہب“ ہوگا۔
گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اسی سے متعلق ایکس پر کی گئی پوسٹ میں لکھا کہ “یہ سینٹر طاقتور کمپیوٹنگ، نیا بین الاقوامی سمندری کنکشن اور مضبوط توانائی کے نظام کو یکجا کرے گا۔ جس سے ہم اپنی ٹیکنالوجی ہندوستان کی مارکیٹ اور صارفین تک پہنچا کر مصنوعی ذہانت میں جدت کے عمل کو تیز کریں گے۔
یہ منصوبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مسائل اور درآمدی ٹیکس کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیلیں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔
رائٹرز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے حالیہ ہفتوں میں متعدد امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام سے نجی ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں یقین دلایا ہے کہ تجارتی اختلافات کے باوجود وہ بھارت میں کاروباری ماحول کو آسان بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
گوگل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ بھارت اور امریکا دونوں کے لیے معاشی اور سماجی مواقع پیدا کرے گا، تاہم اس نے درآمدی ٹیکس کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے جو کہ امریکا کے کسی بھی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈیٹا سینٹر بھارت میں کے لیے
پڑھیں:
ہیلیون کی شمولیت سے سرمایہ کاری اور روزگار میں اضافہ
ہیلیون پاکستان سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سہولت اور شفافیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ہیلیون پاکستان کی 2024 میں معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت نمایاں ہے۔ رپورٹ حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں برطانوی ہائی کمیشن میں پیش کی گئی، واضح رہے آکسفورڈ اکنامکس عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ ہیلیون پاکستان کی معاونت سے ملک بھر میں 6,600 نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ہیلیون پاکستان کا صحت کی سہولیات، روزگار اور مقامی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار سامنے آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے کھلا ہے جس کیلئے طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے مالیات کا کہنا تھا کہ ہیلیون کی تحقیق پاکستان میں ذمہ دار سرمایہ کاری کی اہم مثال ہے، ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے سرمایہ کاری کے مواقع میں اضافہ اور باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوا ہے۔