ہانیہ عامر پاکستان کیلئے اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : ہانیہ عامر کو بہترین اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے تاہم اب انہیں پاکستان کی خواتین کے لیے عملی دنیا میں کردار ادا کرنے کا موقع دیا گیا ہے اور اقوام متحدہ نے انہیں پاکستان کے لیے خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کردیا ہے۔
انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین پاکستان نے کہا کہ یواین ویمن پاکستان ہانیہ عامر کو بطور خیرسگالی سفیر خوش آمدید کہتا ہے۔ نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنا پلیٹ فارم پاکستان بھر کی خواتین اور لڑکیوں کی توانا آواز، آگاہی پھیلانے اور حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کریں گی۔
مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان
بیان میں کہا گیا کہ ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کے لیے کام کریں گے جہاں ہر خاتون اور لڑکی تشدد، امتیازی سلوک اور غیرمساویانہ رویوں سے آزاد ہو کراپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کرے۔
ہانیہ عامر یہ اعزاز حاصل کرنے والی دوسری پاکستانی ہیں، اس سے قبل 2015 میں منیبہ مزاری کو اقوام متحدہ خواتین کی خیرسگالی کی سفیر مقرر کیا گیا تھا جبکہ جنوبی ایشیا میں تیسری خاتون اور مجموعی طور پر چوتھی شخصیت ہے جہاں مبینہ مزاری کے علاوہ سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور بالی ووڈ کے فلمساز اور اداکار فرحان اختر بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ''فتنہ الخوارج''کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کو خراج تحسین
View this post on InstagramA post shared by UN Women Pakistan (@unwomenpakistan)
عالمی سطح پر خواتین کی خیرسگالی سفیروں میں ہالی ووڈ کی مشہور اداکارائیں ایماواٹسن، نیکول کڈمین اور اینی ہیتھوے کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے دیگر اداروں میں بھی پاکستان کے متعدد شخصیات کو خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، جس میں مشہور اداکار فواد خان اقوام متحدہ کے ڈیولپمنٹ پروگرام، شہزاد رائے کو اقوام متحدہ کے انسداد منشیات و جرائم کا خیرسگالی سفیر بنایا جاچکا ہے۔پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان اور صبا قمر بھی اس خیرسگالی سفرا کی فہرست میں شامل ہیں جنہیں بالترتیب اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین اور بچوں کا ادارہ یونیسیف کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ کے خیرسگالی سفیر کی خیرسگالی ہانیہ عامر سفیر مقرر کے لیے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔