وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے خلاف حالیہ لڑائی اپنے طور پر نہیں بلکہ بھارت کے اشارے اور اس کی پراکسی کے طور پر شروع کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست پر سیز فائر کا آغاز، پاکستان کو پڑوسی ملک پر اعتبار نہیں، خواجہ آصف

ہم ٹی وی پر سینیئر صحافی عاصمہ شیرازی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی افغانستان کی پراکسی ہے اور افغانستان ہندوستان کی پراکسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کبھی بھی پاکستان کا دوست نہیں رہا لیکن ہم نے ہمیشہ اچھے پڑوسی کا فرض نبھایا ہے۔

مزید پڑھیے: مسلح افواج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف: شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے بھارت سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے پاکستان سے نہیں رہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو افغان ہمارے ہاں مقیم ہیں ان کو بھارت اپنے ملک کیوں نہیں لے جاتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بطور پاکستانی ہماری ذمے داری ہے کہ ہم دوست اور دشمن میں تفریق کریں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی شہدا کے ساتھ ہے یا دہشتگردوں کے ساتھ؟ خواجہ آصف نے سوال اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیزفائر افغانستان کی درخواست پر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاکستان وزیر دفاع خواجہ آصف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان وزیر دفاع خواجہ ا صف خواجہ ا صف وزیر دفاع نے کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خواجہ آصف کی بچوں کی عمران خان سے ملاقات کے بارے گارنٹی پر جمائمہ نے رد عمل جاری کر دیا 
  • بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ
  • چیف  آف  ڈیفنس  کے نوٹیفکیشن  کا عمل  شروع  ہوگیا  ‘ تبصروں  کی گنجائش  نہیں خواجہ  آصف 
  • سی ڈی ایف کی تعیناتی کا عمل شروع،قیاس آرائیں بے بنیاد ہیں،وزیر دفاع
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا: خواجہ آصف
  • چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا باضابطہ عمل شروع ہو چکا ہے; وزیر دفاع خواجہ آصف
  • افغانستان بطور عالمی دہشتگردی کا مرکز، طالبان کے بارے میں سخت فیصلے متوقع
  • بھارتی وزیر دفاع  کا سندھ  پر پابیاں خام  خیالی ، دنیا افغانستان  سے دہشتگردی رکوائے : پاکستان 
  • بھارتی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان؛ امن کے لیے خطرہ
  • کے ایم سی سٹی کونسل میں بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف قرارداد جمع