Jasarat News:
2025-10-18@11:45:42 GMT

 ملائیشیا میں طوفانی بگولوں سے تباہی

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی اور شدید آندھی سے اسکول سمیت کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں ۔ ضلع کوالا لانگت طوفانی بگولوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ،جہاں تیز ہواؤں کے باعث گاڑی چلانا بھی مشکل ہوگیا۔ بگولوں کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں 11 طلبہ سمیت کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکی ریاستوں کینٹکی اور میزوری میں بگولوں اور طوفانی جھکڑوں نے کئی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اْڑا دیں تھیں، درخت جڑوں سے اْکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس دوران لکڑی کے مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔ حکام کے مطابق تقریباً 5 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے تھے۔ شدید موسمی حالات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے ۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فرانسیسی وزیراعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیراعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مطلوبہ ووٹ نہ مل سکے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 271ر ووٹ آئے ،جو مطلوبہ 289ووٹوں سے کم تھے۔ اگر اپوزیشن کو 289ووٹ مل جاتے تو حکومت کو مستعفی ہونا پڑتا۔ یہ ووٹنگ ایسیوقت میں ہوئی جب ملک میں حکومت کی مختلف پالیسیوں پر سخت تنقید ہو رہی ہے، اورسیاسی حالات کافی کشیدہ ہیں،لیکن وزیرِاعظم اور انکی کابینہ نیووٹ کیذریعے اپنی حکومت کو بچا لیا۔

 

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  •  اسپیس ایکس نے امریکی فوج کے لیے 21 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کردیں
  •  بنگلادیش : گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 16 افراد ہلاک
  • ایکواڈور : فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا فائرنگ سے ہلاک
  • فرانسیسی وزیراعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب
  • بغداد : دھماکے میں پارلیمانی امیدوار صفا مشہدانی ہلاک
  • انڈونیشیا میں 6.7 شدت کا زلزلہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں آنجہانی ہوگئے
  • یمن: حدیدہ میں بارودی سرنگوں سے 8 ماہ میں 147 شہری جاں بحق و زخمی
  • ملائیشیا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی