محراب پور: شاخ میں 100فٹ چوڑا شگاف، فصلیں تباہ،دیہات زیرآب
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پندرھویں شاخ میں 100 فٹ چوڑا شگاف، محکمہ آبپاشی (انہار) کا عملہ نہیں پہنچا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرا، آج گاؤں مہر علی انڑ کے پاس پندرھویں شاخ کو آر، ڈی 50 کے پاس 100 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے کئی دیہات اور سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں اور ،سبزیاں زیر آب آگئی، محکمہ انہار (آبپاشی)کو بر وقت اطلاع کے باوجود کوئی آفیسر یا عملے کا فرد شگاف بھرنے کیلئے نہیں پہنچا، مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرا،مقامی افراد نے محکمہ انہار(آبپاشی)کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ شگاف سے کئی دیہات ، دجنوں گھر، سینکڑوں ایکٹر زرعی اراضی پر کھڑی فصلیں،سبزیاں اور فصل لگانے کیلئے تیار کردہ زرعی اراضی متاثر ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اورنج لائن اور لاہور میٹرو کا روٹ عارضی طور پر محدود
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس کے کچھ حصے بند کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے، اور اب سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔
اسی طرح اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشن بھی مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔