data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لائنزایریا میں کے الیکٹرک کی بدترین اور غیر اعلانیہ 36گھنٹے کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکینوں کے پُر امن احتجاج کے دوران چیئرمین یوسی 11نعمان حمید اور ان کے کوآر ڈی نیٹر سید طلال علی سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوسی چیئر مین نعمان حمید کی بلا جواز گرفتاری اور جھوٹے مقدمے کا اندراج کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لائنز ایریا کے عوام کے پُر امن احتجاج کو سبو تاژ کرنے کی سازش اور علاقہ مکینوں کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے ،پُر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے ، نعمان حمیدو دیگر گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے اور جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے ۔ لائنز ایریا کی بجلی فی الفور بحال کی جائے ۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی بدترین اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کئی کئی گھنٹے مستقل بجلی کا غائب رہنا معمول بن گیا ہے ، نہ صرف لائنز ایریا بلکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی 18/18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور عوام احتجاج بھی کر رہے ہیں لیکن حکومت اور کے الیکٹرک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔کے الیکٹرک کو عوام پر ظلم ڈھانے اور بدترین لوڈشیڈنگ کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، منعم ظفر خان نے کہا کہ نعمان حمید نے علاقے کے عوام کی ترجمانی کی ہے ، جماعت اسلامی علاقہ مکینوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑے گی اور پُر امن احتجاج جاری رکھے گی۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ ​پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔

صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ​ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔

راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ​ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے چوک سمیت 4 اہم اور گنجان آباد روٹس پر فوری سروس کا آغاز کیا جائے گا،​ یہ منصوبہ 84 کلومیٹر کے وسیع علاقے کو کور کرے گا۔

ذراہع کے مطابق ​بسوں میں وائی فائی، GPS ٹریکنگ اور موبائل چارجنگ پورٹس کی سہولت موجود ہوگی، ​فضائی آلودگی میں کمی اور ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

​راولپنڈی میں  آپریشنز اور چارجنگ انفراسٹرکچر کی تیاری سے مقامی سطح پر روزگار کے سینکڑوں نئے مواقع فراہم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ 
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ ، چیئر مین یوسی 3 علی ارشد، علاقہ اجمیر نگری کے تحت عائشہ منور پردہ پارک سیکٹر C12- نارتھ کراچی میں ممبرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں
  • لائنز ایریا میں بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کا مؤقف سامنے آگیا
  • ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کو اس کی ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے
  • واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کی نجکاری کے خلاف ریلی
  • بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ وزیر اعلیٰ پختونخوا
  • بند کمروں کے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
  • کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی
  •  کسی کو بند کمروں کےفیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا