ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کو 27 سال بعد بری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار ٹرائل ہو چکا ہے، کچھ ملزمان کو سزا ہوئی، کچھ بری ہو چکے ہیں، صرف عبید کے ٹو اب بھی جیل میں ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا اور اے ٹی سی نے قانون کے مطابق سزا سنائی۔پولیس کے مطابق 1998 میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے 2024 میں عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
منشیات اسمگلنگ کیس، 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایران سے براستہ گوادر منشیات افریقی ملک اسمگل کرنے کا مقدمہ، عدالت نے 6 ایرانی باشندوں سمیت 8 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ملزمان پر فی کس 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کردیا گیا۔ عدالت کاکہنا ہے کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو مزید 2 سال سزا جھیلنی ہوگی، ملزمان میں ایرانی شہری یونس، عبد الصمد، خورشید، مصدق، صالح اور زبیر بلوچ ، پاکستانی شہری منصف اور افریقی باشندہ الیکس شامل ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق مارچ 2022 میں ملزمان گرفتار ہوئے،کسٹم اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی تھی، ملزمان کی کشتی سے 578 کلوگرام ہیروئن اور 56 کلوگرام میٹافیٹا مائن برآمد ہوا، ملزمان نے عدالت کے روبرو صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماہی گیر ہیں، ایران میں رجسٹرڈ ہیں، غلطی سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئے۔