نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کیلئے 4 ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
اسلام آباد (صلاح الدین خان )سیکر ٹری اطلاعات عمبرین جان کی ریٹائرمنٹ کے بعد نئے سیکر ٹری کے نام کی منظوری کے لیے4 ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھیج دی گئی۔ چار ناموں کی سمری میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے سعید احمد شیخ، انفارمیشن اکیڈمی سروس کی عمرانہ وزیر، پی ایم پریس سیکرٹری محمد ارشد، پی بی سی کے اشفاق احمد کا نام شامل ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔