Daily Mumtaz:
2025-10-24@13:31:22 GMT

لیونل میسی کی انٹرمیامی کیساتھ معاہدے میں3سال کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

لیونل میسی کی انٹرمیامی کیساتھ معاہدے میں3سال کی توسیع

 

 

ارجنٹائن (ویب ڈیہسک )ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع کرلی۔امریکی کلب انٹر میامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت میسی مزید تین برس تک انٹر میامی کے لیے کھیلیں گے۔کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میسی کا تجربہ اور قیادت ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔

میسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ انٹر میامی کے ساتھ اپنے سفر کو جاری رکھنے پر خوش ہیں اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔یاد رہے کہ میسی 2023 میں پیرس سینٹ جرمین کو چھوڑ کرانٹرمیامی میں شامل ہوئے تھے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لاہور: مذہبی جماعت کے 108 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع

—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مذہبی جماعت کے کارکنوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی۔

اے ٹی سی لاہور کے جج عرفان حیدر نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ایک ملزم سہیل کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا جس کے حوالے سے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم سہیل راہ گیر ہے، پولیس کو مطلوب نہیں۔

مذہبی جماعت کے 14 کارکن جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت پولیس نے ملزمان کو 12 دن کے جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تھانہ نواں کوٹ میں ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے 2 افراد کو قتل اور کئی اہلکاروں کو زخمی کیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ اور ڈنڈے سوٹوں سے تشدد بھی کیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 108 مذہبی جماعت کے کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • لیونل میسی کی انٹرمیامی کے ساتھ معاہدے میں توسیع
  • اسلام آباد: مذہبی جماعت کے گرفتار 87 کارکنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
  • ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری
  • پاکستان کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت
  • پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت
  • لاہور: مذہبی جماعت کے 108 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع
  • نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہو گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم نوٹیفکیشن جاری