یورپ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے: سلووینیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
سلووینیا (ویب ڈیسک)سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیل راہداریاں کھولے اور زخمیوں کو باہر جانے دے۔
.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنےکا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے مقصد سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی اور آج سے بحال کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیوروں اور کارگو ٹرکوں کی سخت اسکریننگ کی جائے گی، جبکہ اس مقصد کے لیے خصوصی سیکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہو سکتا۔
حماس نے ثالث کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔
رپورٹس کے مطابق 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔