پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ قیادت نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے لیے سیاسی قیادت، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی، وکلاء، جرگہ مشران اور مختلف مکاتبِ فکر کو اعتماد میں لینا ناگزیر ہے۔
فیصلہ کیا گیا کہ امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، سابق گورنرز، علمائے کرام، جرگہ عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے عوام کو دہشت گردی کے خوف سے آزاد کرنے اور امن کے قیام کے لیے تمام تر سیاسی و سماجی قوتوں کو یکجا کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چناری (صباح نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پارلیمانی لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کی زیر صدارتمسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے یہ ہمارا قطعی فیصلہ ہے۔ اس پر بہر صورت عملدرآمد کیا جائیگا، سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح کیا کہ ہمارا یہ فیصلہ قطعی ہے کہ ہم نے اپوزیشن بینچز پر بیٹھنا ہے۔