خیبرپختونخوا؛ دفعہ 144 کے تحت متعدد اضلاع میں کان کنی پر پابندی میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوابی اور نوشہرہ سمیت متعدد اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت سونے کی غیرقانونی کان کنی سمیت سرگرمیوں پر پابندی میں توسیع کردی۔
خیبرپختونخوا محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔
صوبائی حکومت کے محکمہ داخلہ نے بتایا کہ یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر 30 دن تک لاگو رہے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے بتایا کہ یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے: عدیل اقبال
—فائل فوٹوترجمان پی ٹی آئی خیبرپختونخوا عدیل اقبال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ اور گاڑیوں سے لیس کیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کے استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے مسلسل کاوشیں جاری ہیں۔
عدیل اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کو متعدد بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن اضلاع میں مزید بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہو، وہاں بھی دی جائیں گی۔