اسرائیلی جیلوں میں 49 فلسطینی خواتین قید ہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بیت المقدس: اسرائیلی جیلوں میں اس وقت بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے اتوار کو بتایا کہ ان خواتین کو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی اور تشدد کا سامنا ہے۔
آج فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر جاری بیان میں سوسائٹی نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ گئی ہے۔
سوسائٹی کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ان خلاف ورزیوں میں تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں سے محرومی، جسمانی تلاشی کے بہانے جنسی ہراسانی، اور نفسیاتی اذیت شامل ہیں، اس کے علاوہ خواتین قیدیوں کو ریپ کی دھمکیوں، ذلت آمیز سلوک اور مار پیٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی کے مطابق قید خواتین میں کینسر کی مریضہ فدا عساف، غزہ کی تسنیم الہمس، اور 2 کم عمر لڑکیاں سلی صدقہ اور حنا حماد شامل ہیں جن میں سے حنا کو انتظامی حراست میں بغیر کسی مقدمے کے رکھا گیا ہے۔ سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 12 فلسطینی خواتین ایسی ہیں جن پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فلسطینی خواتین خواتین قید جیلوں میں کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان کے میسجز موصول ہونے کا انکشاف
لاہور:پنجاب میں شہریوں کو جعلی ای چالان (ایس ایم ایس) موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہے، جس پر سیف سٹی نے شہریوں کو جعلسازوں کے جھانسے میں نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی کبھی SMS کے ذریعے کیش، اکاؤنٹ یا بینک تفصیلات طلب نہیں کرتا۔ ای چالان SMS صرف اور صرف پنجاب حکومت کے سرکاری نمبر 8070 سے بھیجا جاتا ہے۔
جعلساز شہریوں کو لنک پر کلک کروا کر پیسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں لہٰذا شہری کسی بھی مشکوک SMS یا ویب سائٹ پر ادائیگی ہرگز نہ کریں۔ سیف سٹی کی تمام سروسز شہریوں کے لیے بالکل مفت ہیں۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق مشکوک یا جعلی میسج ملنے پر فوری طور پر 15 یا FIA سائبر ونگ سے رجوع کریں۔ ای چالان SMS میں ہمیشہ وقت، جگہ اور خلاف ورزی کی تفصیل فراہم کی جاتی ہیں۔
سیف سٹی کے ترجمان نے واضح کیا کہ سیف سٹی کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔