اسلام آباد:

پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی کا حوالے سے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت سامنے آگئی ہے۔

امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں جبکہ پاسپورٹ سے متعلق زیر گردش مختلف افواہیں بھی بے بنیاد ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے اس حوالے سے خبروں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمے کی طرف سے اپیل کی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر توجہ نہ دیں۔

ڈی جی نے واضح کیا کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرنٹ کور پیج پاسپورٹ کے کی تبدیلی حوالے سے

پڑھیں:

چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سجاول(نمائندہ جسارت) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کریکس کے علاقے میں فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا تاکہ آپریشنل تیاری اور جنگی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر پاک میرینز میں تین جدید 2400 ٹی ڈی ہوورکرا?فٹ بھی شامل کیے گئے، جو پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں جدیدیت کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔ نئے شامل شدہ ہوورکرا?فٹ ایک ہی وقت میں مختلف خطوں پر آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جن میں کم گہرائی والے پانی، ریتلے ٹیلے، دلدلی اور دشوار گزار ساحلی علاقے شامل ہیں۔ یہ صلاحیت ایسے علاقوں میں بھی کارروائی کو ممکن بناتی ہے جہاں روایتی کشتیاں چلانا نہ ممکن ہو۔ یہی منفرد قابلیت پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں برتری فراہم کرتی ہے اور پاکستان نیوی کی دفاعی قوت کو مزید مضبوط بناتی ہے تاکہ ہر قسم کے دشمن کے خلاف مؤثر اور فیصلہ کن ردعمل ممکن ہو سکے۔ اس موقع پر افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاکستان نیوی کے وڑن کی عکاسی کرتی ہے جو بحری سرحدوں اور خصوصاً کریکس ایریا کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • پاسپورٹ میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے خاموشی توڑ دی
  • پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی: محکمہ پاسپورٹس
  • پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج میں تبدیلی کی خبروں کی تردید، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کا مؤقف سامنے آگیا
  • پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج کی تبدیلی ؛ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت آگئی
  • پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ
  • چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے فرنٹ لائن پوسٹس کا دورہ کیا
  • پاکستان نے طالبان حکومت کے سامنے دوٹوک الفاظ میں اصولی مطالبے رکھ دیے
  • آزاد کشمیر میں ان ہاوس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا
  • آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک سے رابطہ، بیرسٹر سلطان نے اہم عہدہ مانگ لیا