Islam Times:
2025-12-12@16:28:29 GMT

سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

سٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان

گورنر سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔ گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔ یاد رہے کہ مالیاتی اداروں کی سروے رپورٹ کے مطابق 85 فیصد شرکاء نے شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اشارہ دیا تھا، 68 فیصد شرکاء نے رائے دی تھی کہ دسمبر 25ء تک شرح سود کو 11 فیصد سے نہ بڑھایا جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 46 فیصد شرکا نے سروے میں یہ بھی کہا کہ جون 2026ء تک پالیسی ریٹ کم ہوکر 10 فیصد تک آنے کی توقع ہے، 27 فی صد افراد نے جون 26ء میں پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنے کی اُمید کا بھی اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب رپورٹ میں کہا گیا کہ مالیاتی سال 26ء میں اوسط مہنگائی کی شرح 6 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی، دسمبر 25ء تک روپیہ، ڈالر کے مقابلے میں 282 سے 285 روپے کے درمیان رہے گا جب کہ گورنر سٹیٹ بینک رواں مالیاتی سال کی چوتھی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نئی مانیٹری پالیسی شرح سود کو 11 فیصد گورنر سٹیٹ بینک میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان

پڑھیں:

عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا. رقم سے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی سہولیات ملیں گی۔ عالمی بینک نے پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ورلڈ بینک کے اعلامیے نے بتایا اس رقم سے پنجاب کے 16 شہروں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانے کا بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پروگرام کے ذریعے 45 لاکھ افراد کو صاف پانی، نکاسی آب اور ویسٹ مینجمنٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ 20 لاکھ سے زائد شہریوں کو صفائی کا معیاری نظام میسر آئے گا۔ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ منصوبہ بچوں میں اسٹنٹنگ میں کمی اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خاتمے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔اس پروگرام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مزید خودمختار اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی. تاکہ شہروں کا انتظام مؤثر انداز میں چلایا جاسکے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پروگرام سے پنجاب کے شہر مستقبل میں سیلاب، خشک سالی اور ماحولیاتی خطرات سے بہتر طور پر نمٹ سکیں گے، جبکہ شہری سہولیات میں مجموعی بہتری سے زندگی کے معیار میں واضح بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی بینک کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان
  • ورلڈ بینک نے 2025 کےلیے چین کی معاشی ترقی کی توقعات بڑھا دیں
  • کسی میں جرات نہیں کہ "کے پی" میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • کسی میں جرات نہیں کے پی میں گورنر راج لگائے، اسد قیصر
  • غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت سے متعلق سٹیٹ بینک کا بڑا حکم آگیا
  • 40ہزار روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  • کورم برقرار رکھنے کے باوجود اسپیکر کے رویے پر افسوس ہے، رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری
  • کسی میں گورنر راج لگانے کی جرات نہیں: اسد قیصر
  • نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا
  • 50 فیصد ٹیرف کی وجہ روسی تیل نہیں مودی کی ہٹ دھرمی بنی، سابق گورنر اسٹیٹ آف انڈیا کا دعویٰ