Nawaiwaqt:
2025-12-12@06:25:34 GMT

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے

 خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔ تنائج کے مطابق خیبرپختونخوا میں صرف 53 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے لیے کوالیفائی کر سکے ہیں۔ کے ایم یو انتظامیہ نے بتایا کہ 58 فیصد امیدواروں نے بی ڈی ایس کے لیے کوالیفائی کیا جبکہ صوبے بھر سے صرف 2 فیصد امیدوار 170 سے زیادہ نمبر لے سکے۔ مزید برآں 9 فیصد امیدواروں نے 160 سے 170 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔ 31 فیصد امیدوار 90 سے کم نمبر حاصل کرکے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے اہل نہ ہو سکے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ 1539 امیدوار امتحان میں شریک ہی نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا بھر سے 39 ہزار 986 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ریجسٹریشن کرائی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا۔ نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، محکمہ ایکسائز گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے بھی آن لائن سسٹم بنائے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ’’پی آر ایم‘‘ سسٹم سے گاڑیوں کی غیر قانونی استعمال میں کمی آئے گی، وہیکلز کے نئے رجسٹریشن نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ جب گاڑی فروخت ہوگی تو نمبر بغیر کسی فیس کے فروخت کنندہ کے پاس ہی رہے گا، خریدار نئے نمبر کے لیے خود اپلائی کرے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی پر لگائے اپنے پاس محفوظ رکھ سکتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لیے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے طرز پر شہید پیکج کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں پر محکمہ ایکسائز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جلد منشیات سے پاک خیبرپختونخوا دیکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہر شخص کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ بلدیاتی انتخابات، تحریک تحفظ آئین کا مشترکہ امیدوار لانے کا فیصلہ
  • بلدیاتی انتخابات 2025 کا میلہ سج گیا، 2433 امیدوار، 642 وارڈز میدان میں
  • پی پی ایس سی کا مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان
  • خیبر پختونخوا میں ’پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘ کا نفاذ، ’ گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا‘
  • خیبر پختونخوا میں نیا نظام متعارف، گاڑی کا نمبر اب شہری کی ملکیت ہوگا
  • خیبر پختونخوا سے تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
  • پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری
  • 40ہزار روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے اہم اعلان
  • پنجاب سمبلی میں 6 بلز منظور کرلیے گئے
  • برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری