لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استفعیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔
جسٹس شمس محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا، جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔
جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کورٹ کے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس و دیگر ججز کا پمز کا دورہ، زخمیوں کی عیادت
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا دیگر ججزکے ہمراہ پمز ہسپتال میں زیر سماعت جوڈیشل کمپلیکس واقعہ کے زخمیوں کی عیادت اور شہید وکیل زبیر اسلم گھمن کے گھر جا کر تعزیت کا اظہارکیا۔ گذشتہ روز چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان کے ہمراہ پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور خودکش حملہ میں زخمیوں کی عیادت کی۔ چیف جسٹس نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، دریں اثناء کچہری دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی عدالتوں میں ہڑتال رہی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی اکثریت پیش نہ ہوئی۔ ہائی کورٹ کے4 ججز نے صرف ضمانت اور ارجنٹ کیسز سنے جبکہ چاروں ججز نے ریگولر اور سپلیمنٹری کیسز کی کازلسٹ منسوخ کر دی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد آصف نے صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کی۔ سوگ اور ہڑتال کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلاء کم تعداد میں پیش ہوئے۔