انتظامیہ کی غفلت، کراچی میں ایک اور بچی کھلے مین ہول میں گر گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کر بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر 2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کر بچا لیا۔ بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔ کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔ واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔ واقعے کے بعد ٹاؤن چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پر طلب کیا گیا، ٹاؤن چیئرمین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گٹر کے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کھلے مین ہول میں
پڑھیں:
کراچی: کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں بچے کو مین ہول میں گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں بچے کے پیچھے والدہ کو بھی آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔
اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔