2026-07-24@11:47:52 GMT
تلاش کی گنتی: 58603
«اور کوریج»:
(نئی خبر)
بھارت کی ریاست جھارکھنڈ میں توہم پرستی کی ایک ہولناک مثال سامنے آئی ہے جہاں مبینہ طور پر جادو ٹونے کے الزام میں ایک خاتون کو اس کے ایک سالہ معصوم بچے سمیت زندہ نذرِ آتش کر دیا گیا۔ افسوسناک واقعہ مغربی سنگھ بھوم کے ایک دیہی علاقے میں پیش آیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ خاتون کو مقامی افراد نے ڈائن قرار دیتے ہوئے اس کے گھر کا گھیراؤ کیا۔ رات گئے مشتعل ہجوم متاثرہ خاندان کے مکان کے باہر جمع ہوگیا اور شور شرابا کرتے ہوئے دھمکیاں دینے لگا۔ اس دوران حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے کہ دیکھتے ہی دیکھتے بات جان لیوا حملے میں بدل گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کسی بھی قسم کی ڈیل سے متعلق خبروں کو ایک بار پھر سختی سے مسترد کردیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں اور انہیں کسی خصوصی رعایت دینے کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رعایت سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں صرف قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں اور ان میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ میں امن کے قیام کے لیے سفارتی اور سیاسی سطح پر کردار ادا کرنے کو تیار ہے تاہم کسی بھی مسلح گروہ کو غیر مسلح کرنے کے عمل میں شامل نہیں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وزیر اعظم اس وقت نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں اور آج غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں خطے کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور دوطرفہ تعلقات زیر بحث آئیں...
پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ارائیول ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق دبئی سے آنے والے ایک مسافر کی مشکوک حرکات اور غیر معمولی طور پر بڑے سائز کے جوتوں نے عملے کو تلاشی لینے پر مجبور کیا۔ جانچ پڑتال کے دوران جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی ایک کلوگرام چاندی اور دو عدد آئی فونز برآمد کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق ضبط کی گئی اشیا کی مجموعی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد شدہ سامان تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھڑ خانی کی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
خطے میں جنگ کے خدشات، پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز تہران (سب نیوز)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہے۔وارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ان کا...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے کے لیے محسن نقوی کی تقرری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق محسن نقوی کو پی ایچ ایف کی صدارت کے لیے اہم حمایت حاصل ہے اور ان کی تعیناتی سے فیڈریشن کو مالی مشکلات سے نجات ملنے کی توقع ہے۔پی ایچ ایف کے سابق سربراہ ایئرمارشل (ریٹائرڈ) محمد یونس نورخان بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کی قیادت کرچکے ہیں، جنہوں نے ادارے کے نظم و نسق میں اہم کردار ادا کیا۔محسن نقوی کی آمد سے ہاکی فیڈریشن کے مالی امور میں بہتری، انتظامی استحکام اور قومی ہاکی کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کی امید بڑھ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی صدارت میں پی ایچ ایف...
ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروائے گئے کھانا خود پکایا،سڑکوں پر رہے،موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ آگے نہیں چل سکتے، کپتان عماد بٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے آسٹریلیا میں کچن، برتن، کپڑے اور باتھ روم صاف کروائے گئے، ہم نے کھانا خود پکایا اور سڑکوں پر رہے۔۔۔ برتن دھونے اور صفائی کے بعد کھلاڑی میچ میں کیا پرفارم کریں گے؟’ یہ کہنا ہے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم...
ریاض احمدچودھری بھارتی اقلیتوں پر انتہاپسند ہندوؤں کے وحشیانہ مظالم پرمذہبی آزادی کا عالمی امریکی ادارہ بھی بول اٹھا۔ آرایس ایس کے ہندوتوا نظریہ پرقائم مودی حکومت میں اقلیتوں پر وحشیانہ مظالم کی تمام حدیں پار ہوگئیں، بی جے پی کی انتہا پسند حکومت اپنا اقتدار قائم رکھنے کیلئے ہندوتوا کو ایک سیاسی بیانیے کے طور پر استعمال کرنے پر کاربند ہے۔بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اورمسیحیوں پر ہجوم کے تشدد اورعبادت گاہوں پرحملے معمول بن چکے ہیں۔ امریکی کمشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے مطابق موجودہ سال کی ابتداء سے ہی بھارتی مسیحیوں پر حملوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، خصوصاً جب اوڑیسہ میں پادری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کمشن کا کہنا ہے کہ...
وی ایکسکلوسیو: لائف ٹائم پابندی بھی لگ جائے تو سچ کہتا رہوں گا، شہباز سینیئر کو عہدے سے ہٹایا جائے، کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ
قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں سچ بولنے کی سزا دی جاتی ہے تو ان پر لائف ٹائم پابندی لگا دی جائے لیکن وہ سچ کہنا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں قومی ہاکی ٹیم کی غیر معیاری رہائش، ’ذمہ داروں کو لازمی سزا ملنی چاہیے‘ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کپتان عماد بٹ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدترین سلوک کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل کے کمرے تک بک نہیں کیے گئے انہیں پورا دن مختلف مقامات پر گھمایا جاتا رہا اور بعد ازاں کسی کے گھر میں کرائے پر کمرے لیے گئے جہاں...
اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ماہِ صیام کے دوران اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔...
بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک افسوسناک واقعے میں 32 سالہ خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے کو مبینہ طور پر جادو کرنے کے الزام میں زندہ جلا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی ضلع سنگھ بھوم کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جو ویسٹ سنگبھم میں واقع ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے کچھ افراد خاتون کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور شور شرابہ شروع کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق جب خاتون کا شوہر باہر نکلا تو مشتعل افراد نے حملہ کر دیا اور خاتون اور اس کے ایک سالہ بچے پر مبینہ طور پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے میں شوہر بھی زخمی ہوا تاہم وہ...
بیوی کی سگی بھتیجی سے زیادتی کر کے اسے شرعی نکاح کا رنگ دینے کی کوشش کرنے والے شخص کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا کہ نکاح ثابت نہ ہونے کے باوجود حیاتیاتی والد اپنے بچے کے نان و نفقہ کا قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہے اور معصوم بچے کو والدین کے غیر قانونی تعلق یا تنازعات کی وجہ سے بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ 3 رکنی بینچ نے محمد شہزاد کی اپیل خارج کرتے ہوئے تفصیلی آبزرویشنز جاری کیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر پہلے سے شادی شدہ...
بی ایف اے کا کہنا ہے کہ جعلی مشروبات پشاور سے بلٹی سسٹم کے ذریعے کوئٹہ منتقل کئے جا رہے تھے۔ ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کیلئے تحقیقات وسیع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے روح افزا اور جام شیریں کی جعلی مشروبات کو بڑی مقدار میں ضبط کر لیا ہے۔ یہ کارروائی سیٹلائٹ ٹاؤن کے بریچ مارکیٹ اور اولڈ فروٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں ایک غیر قانونی ذخیرہ اور سپلائی یونٹ بے نقاب ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جعلی مشروبات پشاور سے بلٹی سسٹم کے ذریعے کوئٹہ منتقل کئے جا رہے تھے۔ حکام کے مطابق سپلائی چین کے مرکزی ذرائع اور ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کے...
کفر جب میدان میں مسلمان کا مقابلہ نہیں کر پاتا تو پھر وہ ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کی تدبیریں کرتا ہے، عبدالقدیر اعوان
سلسلہ نقشبندیہ کے امیر نے کہا کہ جانوروں کے لیے انصاف کی بات کی جاتی ہے لیکن عورتوں اور بچوں پر جب ظلم ہوتا ہے وہاں انصاف کی دھجیاں اُڑا دی جاتی ہیں، یہ ساری دنیا کے سامنے ہو رہا ہے، لیکن کوئی بات نہیں کر رہا، کیونکہ ظلم کرنے والا طاقتور ہے، سب کے اپنے اپنے مفادات ہیں، مسلمان ممالک اور حکمران اس حالت کو پہنچ چکے ہیں کہ ان پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کا گلہ بھی نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کفر مسلمانوں کو سودی معیشت کے اندر جکڑ رہا ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو عام کر رہا...
برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو سرکاری عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سابق شہزادے کو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور...
سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔ بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں۔ انتظامیہ نے...
پاکستان غزہ میں امن کےلئے کردار ادا کریگا، حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا، تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق...
سینیٹر مراد سعید کا استعفیٰ بے وقت کی راگنی ہے، تحریک انصاف کو پھر ورغلایا جا رہا ہے، عبدالقدیر خاموش
سرپرست اعلیٰ جمعیت اہل حدیث کا کہنا ہے کہ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ رہے، چیف جسٹس از خود کارروائی کے تحت عمران خان کے ساتھ بدسلوکی ، ملاقات نہ ہونے کا نوٹس لیں۔ اسلام ٹائمز ۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور اے آر ڈی کے سابق سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید کا استعفیٰ بے وقت کی راگنی اور فضول اقدام ہے، لگتا ہے کہ تحریک انصاف کو پھر ورغلایا جا رہا ہے، جیسے پہلے خیبر پختونخواہ اور پنجاب اسمبلی تحلیل کر کے مشکلات پیدا کی گئی تھیں کہ اپنی آواز بلند کرنے کا پی ٹی آئی کے پاس کوئی فورم...
سابق ایڈیشنل سیکرٹری مقبوضہ جموں و کشمیر خواجہ فاروق کرمانی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کی خصوصی آئینی شناخت کو ختم کرنے اور خطے کو اپنے وفاقی ڈھانچے میں مکمل ضم کرنے کی جان بوجھ کر اور منظم کوشش تھی۔ خواجہ فاروق کرمانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آرٹیکل 370 کی یک طرفہ اور غیر قانونی منسوخی کشمیری عوام کے خصوصی حقوق کو کمزور کرنے کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اور سیاسی اختیارات بتدریج نئی دہلی منتقل کیے گئے جس سے مقامی خودمختاری شدید متاثر ہوئی۔ انہوں نے انڈین حکام کی جانب سے دستخط شدہ انضمام کے...
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رمضان بازار سج گئے جہاں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کو معیاری چکن، کریانہ، تازہ سبزیوں اور پھلوں کی حکومتی قیمتوں پر فراہمی جاری ہے۔ مزید پڑھیں: رمضان المبارک: مساجد میں پہلی تراویح کے روح پرور اجتماعات، بازاروں میں رونق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق شہر بھر میں مجموعی طور پر 7 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کو ماہِ مقدس میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ہر رمضان بازار کے انتظامات کی ذمہ داری متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو سونپی گئی ہے، جبکہ سٹاک کی دستیابی اور حکومتی نرخوں پر عمل درآمد بھی اسسٹنٹ کمشنر کی ذمہ داری ہوگی۔ رمضان...
لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھڑ خانی کی۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ہفتے کے اندر اپنے نظام کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں مقررہ مدت کے اندر تعمیل لازمی قرار دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز مشین استعمال کرنے والے تمام کاروباری یونٹس کو ایف بی آر کے مرکزی نظام سے جوڑا جائے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، میرج ہالز اور مختلف کلبز پر بھی ہوگا جبکہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر...
افغان طالبان نے خواتین اور بچوں پر مشروط گھریلو تشدد کو قانونی طور پر جائز قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے ایک فوجداری ضابطہ نافذ کیا ہے، جس کے تحت خواتین اور بچوں پر اتنا گھریلو تشدد جائز ہے کہ اس سے ان کی ہڈیاں نہ ٹوٹیں یا کھلے زخم نہ آئیں۔ مذکورہ ضابطہ طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللّٰہ اخوندزادہ کے دستخط کے بعد باضابطہ طور پر قانونی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق شوہر اپنی بیوی اور بچوں کو جسمانی سزا دے سکتا ہے، تاہم اگر شدید طاقت کے استعمال سے واضح فریکچر یا نمایاں چوٹیں آئیں تو اسے زیادہ سے زیادہ 15 دن قید کی...
فائل فوٹو کراچی میں سانحہ گل پلازا کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو سوالنامہ جاری کردیا۔سانحہ گل پلازا سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر جنوبی، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ، ڈی جی ایس بی سی اے، سی ای او واٹر کارپوریشن اور گل پلازا ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا شریک ہوئے۔جسٹس آغا فیصل نے تنویر پاستا کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی، بعد ازاں تنویر پاستا اجلاس میں پیش ہوگئے۔سی ای او واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ تمام ہائیڈرنٹس پر ہنگامی حالت نافذ تھی اور قریبی ہائیڈرنٹ 14 کلومیٹر دور...
لیاقت بلوچ— فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی قید تحریکِ انصاف اور حکومت کے درمیان وقت گزاری کا کھیل بنا ہوا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کے لیے ممکن نہیں کہ وہ آزادانہ بنیادوں پر سیاسی حکمتِ عملی بنا سکیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شپ پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر ہے۔ غزہ فورس، شہباز وضاحتیں مانگیں گے، ٹرمپ امن بورڈ کا پہلا اجلاس آج، پاکستان کو امن مشن کے دائرہ کار پر تحفظاتاسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف دورہ امریکا میں... لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ سیاسی بحرانوں کے حل کے لیے سینئر سیاسی رہنماؤں کا جرگہ...
ترجمان دفتر خارجہ طاہرحسین اندرابی نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے باجوڑ پر حملے کے حوالے سے افغان حکومت کو ڈی مارش کیا ہے۔ پاکستان کا صبر لامحدود نہیں، اور ہم اپنے لوگوں کو مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کے تحت افغانستان کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان سرزمین سے دراندازی بند کی جائے، کشیدگی نہیں چاہتے، ترجمان دفترِ خارجہ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور اس کے افغان تانے بانے جس کی تصدیق اقوام متحدہ رپورٹ میں کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کی سطح پر ہم بات چیت بھی کرتے رہتے ہیں۔ سینکشنز کمیٹی میں بات چیت چلتی رہتی ہے۔ ترجمان کا کہنا...
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ 23 فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے اور 24 فروری کو اپنے دورے کا اختتام کرکے واپس روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی۔ نواز شریف آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت اور کارکنان سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی شامل ہے۔ دورے کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی جبکہ آزاد کشمیر کے...
چین کی ایک معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کو اس وقت غیر متوقع صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب لائیو اسٹریمنگ کے دوران استعمال کیا جانے والا بیوٹی فلٹر اچانک کام کرنا بند کرگیا، اور ان کا اصل چہرہ ناظرین کے سامنے آگیا۔ واقعے کے فوراً بعد بڑی تعداد میں صارفین نے انہیں اَن فالو کرنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انفلوئنسر ایک گانے پر لائیو ویڈیو بنا رہی تھیں کہ اسی دوران فلٹر کی خرابی کے باعث ان کی حقیقی شکل نمایاں ہوگئی۔ اس واقعے کے بعد وہ تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار فالوورز سے محروم ہوگئیں، جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔ واقعے کی ویڈیو تیزی...
مقبوضہ وادی کشمیر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں سے 90% حیرت انگیز طور پر 17-35 سال کی عمر کے گروپ میں آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تقریباً 70ہزار افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ بھارتی حکومت منشیات کی خرید و فروخت کو دانستہ طور پر فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے معاملہ سنگین شکل اختیار کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر کے شعبہ نفسیات اور محکمہ سماجی بہبود نے اس مسئلے کی سنگینی کو اجاگر کیا ہے۔ مقبوضہ وادی کشمیر میں منشیات استعمال کرنے والوں میں سے 90% حیرت انگیز طور پر 17-35 سال کی عمر کے گروپ میں آتے...
صدر ایف پی سی سی آئی کا ڈی ایل ٹی ایل نوٹیفکیشن کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ڈی ایل ٹی ایل (Drawback of Local Taxes and Levies) نوٹیفکیشن کے اجرا کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے چاول کے برآمد کنندگان کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم پیش رفت ایف پی سی سی آئی اور متعلقہ حکومتی حکام کے درمیان مسلسل کوششوں، انتھک محنت اور تعمیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیلی حکام نے رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مقبوضہ مغربی کنارے سے آنے والے فلسطینیوں کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے صرف 10 ہزار نمازیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کو فلسطینی حلقوں میں مذہبی آزادی پر قدغن اور مقدس مقامات کے معاملات میں مداخلت قرار دیا جا رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخلے کے خواہشمند فلسطینیوں کو پیشگی خصوصی اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، جب کہ ہر درخواست کو سیکیورٹی کلیئرنس کے مرحلے سے بھی گزارا جائے گا،اجازت ملنے کے باوجود واپسی پر ڈیجیٹل اندراج لازم ہوگا تاکہ نقل و حرکت کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضرورت مند خاندانوں کی مالی مدد کے لیے پروگرام ’مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000‘ یکم رمضان المبارک سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مالی مشکلات میں مبتلا افراد 1000 پر کال کرکے آئندہ 24 گھنٹے کے اندر 10 ہزار روپے تک کی امداد حاصل کر سکیں گے۔ مزید پڑھیں:امریکی سفارتخانے کی جانب سے رمضان المبارک کی مبارکباد، امن اور انسانیت کے فروغ کا پیغام 10 ہزار روپے میں کیا راشن خریدا جا سکتا ہے اور یہ 5 افراد پر مشتمل فیملی کتنے دنوں تک کھا سکتی ہے؟ گھریلو سطح پر سادہ مگر مکمل افطاری کے لیے مختلف اشیا کو ضروری سمجھا جاتا ہے۔ 10 ہزار روپے کے بجٹ میں 800...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے رمضان المبارک کے موقع پر مستحق خواتین کے لیے مالی امداد میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی آئی ایس پی نے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے کا اضافہ کیا ۔ اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی مالی امداد جو پہلے 13 ہزار 500 روپے تھی، اب بڑھا کر 14 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے گھرانوں کو اضافی سہارا...
بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 65 سالہ سابق آئی ایس آر او( انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن) کے افسر نے اپنی 60 سالہ اہلیہ کو تولیے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور بعد ازاں گھر میں ہی رہ کر گرفتاری کے لیے پولیس کا انتظار کرتا رہا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو کے علاقے بومنہلی میں پیش آیا۔ ملزم، جس کی شناخت ’نگیشور راؤ‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے اپنی اہلیہ سندیا سری کو مبینہ طور پر تولیے سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم ڈپریشن کا مریض تھا اور اپنی بیوی کے مستقبل کے حوالے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ واقعے کے بعد اس نے...
بلوچستان حکومت نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق اور غریب خاندانوں کی معاونت کے لیے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو عوامی فلاح کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر مستحق خاندان کی دہلیز تک رمضان پیکج پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ پیکج کی تقسیم کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانے کے لیے ہر ضلع میں 8 رکنی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ ادارے اور دیگر نمائندے شامل ہیں تاکہ راشن کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی...
آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے مغرب میں واقع لاکیمبا مسجد کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ اسی مسجد سے متعلق رمضان المبارک سے قبل اس نوعیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں یہودی مخالف حملوں کی تحقیقات کے لیے قومی رائل کمیشن کا اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق، بدھ کو بھیجے گئے خط میں ایک سور کی تصویر اور ’مسلم نسل کو قتل کرنے‘ کی دھمکی شامل تھی۔ پولیس نے خط کو فورینزک جانچ کے لیے لے لیا اور اعلان کیا کہ وہ مذہبی مقامات اور کمیونٹی ایونٹس کی نگرانی جاری رکھیں گے۔ Australian police probe threatening letter to country's largest mosque ahead of Ramadan More Here...
اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا...
ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل نے اپنی فلم ’دی بلف‘ کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کو نیلسن منڈیلا سے تشبیہ دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل لاس اینجلس میں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ‘دی بلف‘ کے پریمیئر پر بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جونس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ یاد رہے کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین ’برتھ ڈے ٹوئن‘ قرار دیا، یہاں تک کہ انہیں نیلسن منڈیلا سے بھی تشبیہ دے دی۔ Vin Diesel praising Priyanka Chopra, that's it, that's the post ????#TheBluff prime video february...
عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی کو سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے جس کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے مزید 50 سکیورٹی اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ کے مطابق نئے سکیورٹی اہلکار ڈیلی ویجز کی بنیاد پر بھرتی کیے جائیں گے اور ملازمت کا دورانیہ ابتدائی طور پر تین ماہ پر مشتمل ہوگا۔ اس سلسلے میں خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جبکہ تمام درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی۔ و اے ای میں پراپرٹی خریدتے وقت یہ 7 غلطیاں ہرگزنہ کریں اعلامیے کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل 2 مارچ تک جاری رہے گا، جس کے بعد امیدواروں کی جانچ پڑتال اور تقرری کا مرحلہ...
نیٹ میٹرنگ سے متعلق وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے 8 فروری تک جمع شدہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری نے 8 فروری 2026 تک جمع شدہ درخواستوں کو پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ 8فروری تک کی درخواستوں کو تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں بشمول کے۔الیکٹرک نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کارکمپنوں کو فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے گئے۔ اس وقت تمام تقسیم کمپنیوں بشمول کے-الیکٹرک میں کل 5165درخواستیں 8فروری تک جمع ہیں، ان درخواستوں کے تحت کل 250.822میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ وفاقی...
سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، جہاں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے معائنے کے دوران ان کی ایک شریان بند ہونے کی تشخیص کی، جس پر فوری طور پر اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔ کامیاب علاج کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے آرام کے لیے گھر بھیج دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر قریبی رشتے دار بھی اسپتال میں موجود تھے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طبیعت خراب ہونے پر...
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے رمضان المبارک کی آمد پر مستحق خواتین کیلئے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے سہ ماہی قسط میں ایک ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے لاکھوں خواتین کو مالی ریلیف ملے گا۔ قسط میں اضافے کے بعد مستحق خواتین کو ملنے والی رقم ساڑھے 13 ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے 14 ہزار روپے کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے گھرانوں کی مالی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ بینظیر تعلیمی وظائف اور بینظیر نشوونما پروگرام کے وظائف میں بھی 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم اور ماں و بچے کی صحت سے متعلق سہولیات...
بھارتی اداکار وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا مبینہ طور پر راجستھان کے شہر اودے پور میں ایک شاندار ڈیسٹینیشن ویڈنگ کرنے جارہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف جوڑے کی شادی 26 فروری 2026 کو راجستھان کے خوبصورت شہر اودے پور میں متوقع ہے۔ یاد رہے کہ شاہی محلات اور پرسکون جھیلوں کی وجہ سے اودے پور طویل عرصے سے مشہور شخصیات کی شادیوں کے لیے پسندیدہ مقام رہا ہے۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن ان کی شادی سے متعلق کئی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔ پری ویڈنگ تقریبات اطلاعات کے مطابق تقریبات کا آغاز 24 فروری سے ہوگا، جس میں دو دن روایتی رسومات ’سنگیت اور ہلدی‘ کے لیے مختص ہوں گے، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اپنے سرکاری زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دینے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کے قلیل مدتی تجارتی قرض کے حصول کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت برطانیہ کے معروف بینک سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے حاصل کی جا رہی ہے، جس کی مدت 6 سے 9 ماہ کے درمیان ہوگی۔مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت اس ٹریڈ فنانس کی ٹرم شیٹ قبول کر چکی ہے اور باقاعدہ معاہدہ جلد طے پانے کا امکان ہے۔اس قرض پر متوقع شرح سود تقریباً 6.3 فیصد ہوگی، جو سیکیورڈ اوور نائٹ فنانسنگ ریٹ (SOFR) کے ساتھ اضافی مارجن پر مبنی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حاصل کی جانے والی رقم خام...
آئی سی سی ہال آف فیم کرکٹر رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کی ’’انتہائی خراب‘‘ مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے صرف 3 میچز میں سے ایک جیتا اور سپر ایٹ فیز تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوئے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے انجرڈ کھلاڑیوں اور ابتدائی ناقص کارکردگی کو ناکامی کی بڑی وجہ قرار دیا۔ پونٹنگ نے کہا کہ زمبابوے کے خلاف غیر متوقع شکست اور سری لنکا کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں چھ وکٹیں گرنا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا۔ انہوں نے حالیہ ٹیم کے مقابلے میں ماضی کی آسٹریلوی ٹیموں میں ’’رویہ اور تجربے‘‘ کی کمی کی نشاندہی بھی کی۔ مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگلے ٹی20 ورلڈ...
کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ایک اور اہم اعزاز حاصل ہوا ہے، جس پر اسے روایتی واٹر سلیوٹ بھی دیا گیا۔ کراچی ایئرپورٹ پر تعمیر نو کے بعد مرکزی رن وے جدید ترین اور سب سے بڑے ایئربس 380 طیاروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ رن وے نمبر 25R کی اپ گریڈیشن کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا طیارہ بطور پہلی پرواز آج لینڈ کرے گا۔ واضح رہے کہ مین رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام 18 ماہ کی دی گئی ڈیڈ لائن میں مکمل کیا گیا جبکہ رن وے 07L/25R کی تکمیل کے بعد اس کی درجہ بندی بھی اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔ مرکزی رن وے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم ارشد عرف بلو کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی، عدالت نے ایف آئی آر اور پولیس ریکارڈ میں نو مسلم شیخ لکھنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام صوبوں کے آئی جیز اور اسلام آباد پولیس کو ایف آئی آر میں ذات پات اور برادری کے ذکر سے روک دیا۔ فیصلہ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے تحریر کیا۔ بینچ میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل تھے۔ عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کسی شخص کے قبول اسلام کی بنیاد پر حیثیت یا وقار میں کوئی فرق نہیں، کسی بھی شخص کو...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا رعایت پر بات ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں:عمران خان کی رہائی ممکن بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ رائے عامہ وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل، کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع لیکمبا مسجد کو رمضان المبارک کے آغاز پر تیسری مرتبہ دھمکی آمیز تحریر اور نفرت انگیز پوسٹر موصول ہوگیا، جس کے بعد مسلمان برادری میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ آسٹریلین براڈکاسٹ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق رمضان کے آغاز پر لیکمبا مسجد کو مسلسل تیسری بار دھمکی آمیز مواد موصول ہونے پر مقامی مسلم رہنماؤں نے شرانگیزی قرار دیا ہے۔ مسلم کمیونٹی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات کے باعث بعض خاندان شدید خوف کا شکار ہیں اور وہ اپنے بچوں کے ساتھ مسجد میں نمازوں اور رمضان کی عبادتوں میں شرکت کرنے سے ہچکچا رہے ہیں۔ ۔ رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد لیکمبا مسجد...
بھارت کے پہلے بڑے مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ میں بل گیٹس نے اپنے شیڈول کردہ کلیدی خطاب سے صرف چند گھنٹے قبل دستبرداری اختیار کر لی۔ بل گیٹس کے اس فیصلے سے تقریب کو مزید نقصان پہنچا، جو پہلے ہی تنظیمی ناکامیوں، روبوٹ اسکینڈل اور شرکا کی ٹریفک مسائل سے متعلق شکایات کی وجہ سے متاثر ہو چکی تھی۔ بل گیٹس کی غیر حاضری کے بعد اینویڈیا کے سی ای او جنسن ہوانگ کی ایک اور اعلیٰ سطح کی منسوخی نے افتتاحی دن کو مزید مشکل بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی کمپنی کی عالمی سطح پر سُبکی یہ سمٹ عالمی جنوبی ممالک میں اے آئی کی پہلی بڑی کانفرنس کے...
اسپین میں ہزاروں غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کیلئے حکومت متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسپین میں تقریباً 25 تا 30 ہزار غیر دستاویزی پاکستانیوں کو قانونی حیثیت دلانے کے معاملے پر حکومتِ پاکستان متحرک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظہیر اختر مہر کے خطوط پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے وزیر داخلہ سید محسن نقوی سے رابطہ کیا جس کے بعد ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سفیر پاکستان، قونصل جنرل، ڈی جی نادرا اور ڈی جی پاسپورٹ سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ پاکستانیوں کو فوری قانونی دستاویزات اور پاسپورٹ جاری کیے جائیں...
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں کنٹرول کے دائرہ کار میں توسیع، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیاں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق بریفنگ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مذکورہ اسرائیلی اقدامات کو فوری طور پر روکا اور واپس لیا جانا چاہیے۔ وزیرِ خارجہ نے اس امید کا اظہار...
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے گزشتہ روز افغان سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کر کے 16 فروری 2026 کو باجوڑ میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے افغان عبوری حکومت کو سخت احتجاجی مراسلہ (ڈی مارش) پہنچایا۔ واضح رہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ پاکستان نے باجوڑ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملے، جس کے بعد مسلح فائرنگ کی کارروائی بھی کی گئی، کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ یہ حملہ فتنۃ الخوارج / تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے کیا گیا تھا۔ وزارتِ خارجہ نے اس...
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری اور نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے، جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، اور طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا...
پنجاب حکومت کی جانب سے انتہائی مہنگا اور پرتعیش گلف اسٹریم طیارہ خریدنے کی خبروں نے عوامی اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ معاملہ اُس وقت منظر عام پر آیا جب حکومت کی جانب سے ایک اشتہار دیا گیا جس میں خاص طور پر گلف اسٹریم جی 500 طیارہ اڑانے کے ماہر پائلٹ کی خدمات طلب کی گئی تھیں۔ یہ طیارہ 2019 کا تیار کردہ ہے جسے عام طور پر دنیا بھر کے سربراہان مملکت یا بڑے کاروباری ادارے استعمال کرتے ہیں۔ اس کی قیمت کا اندازہ تقریباً 11 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ Happy to note that the Government of Punjab, Pakistan has acquired a new, 2019-manufactured Gulfstream GVII-G500 aircraft for...
معروف فلم ہدایتکارہ کاؤتر بن ہانیہ نے اپنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ کے لیے سینما فار پیس گالا میں دیا جانے والا ’سب سے قیمتی فلم‘ کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ تقریب میں اپنے خطاب میں بن ہانیہ نے کہا کہ ’میں شکر گزاری سے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں‘ اور اس بات پر زور دیا کہ ان کی فلم کی پہچان جو چھ سالہ ہند رجب کی اسرائیلی ٹینک فائر سے ہونے والی المناک موت پر مبنی ہے جو غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘، ’یہ صرف کہانی نہیں تاریخ ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہند کے ساتھ جو...
شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے لیسکو میں لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔ نیپرا نے لیسکو کو ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کے لئے بین الاقوامی سطح پر تھرڈ پارٹی سٹڈی کروانے کا مراسلہ بھجوادیا۔لیسکو میں ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کی رپورٹ تیار کی جائے گی،لائن لاسز پرتفصیلی رپورٹ نہ بنوانے پر مقررہ اہداف تبدیل کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔ پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد نیپرا کی جانب سے لیسکو کے مقررہ اہداف کو ازخود تبدیل کر دیا جائے گا،تھرڈ پارٹی رپورٹ تیار ہونے پر نیپرا کو اہداف مقرر کرنے میں آسانی ہو گی۔
تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک 102 سالہ ارب پتی شخص کی دوسری خفیہ شادی کے باعث اسپتال میں اس وقت سنگین جھگڑے کی صورتِ حال پیدا ہوگئی، جب بزرگ کے بچے اپنے والد سے اسپتال میں ملنے آئے اور انہیں معلوم ہوا کہ ان کے والد نے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ لائی سے شادی کرلی ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے ان کی نگہداشت کر رہی تھی۔ یہ تنازعہ اس وقت مزید نازک صورت اختیار کر گیا جب بچوں نے جھگڑا کرتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے والد کو ہسپتال سے لے جانے کی کوشش کی۔ وہاں موجود لوگوں کی چیخ و پکار پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لیکن بعد میں انہیں معلوم...
دکان، ہوٹل، کلب، اسپتال اور بیوٹی پارلرز سمیت مختلف کاروبار کو ایف بی آر نظام سے منسلک کرنا لازم قرار
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ دکانوں کو ایک ہفتے کے اندر ایف بی آرکے نظام سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے تحت پوائنٹ آف سیلز مشین سے وابستہ تمام کاروبار ایف بی آر کے ساتھ منسلک کیے جائیں گے، ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، میرج ہالز اور کلبز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا جب کہ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز بھی لازمی منسلک کرنا ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیوٹی پارلرز، اسلمنگ سینٹرزاور بیوٹی کلینکس لازمی ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ کرانا ہوں گے، ہئیر ٹرانسپلانٹ، پرائیویٹ کلینکس، ڈینٹل کلینکس اور پلاسٹک سرجنزکے بزنس بھی منسلک کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لیبارٹریز، جانوروں کے ڈاکٹرز، ڈائیگناسٹک سینٹرز، ایکسرے سینٹرز...
سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ سارو گنگولی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سامنے آنے والی خبروں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی صحت ٹھیک ہو جائے گی اور ان کا صحیح علاج ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پھر پاکستان کے وزیرِ اعظم کے طور پر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا تو مجھے یقین ہے کہ ان کو علاج کی مناسب سہولتیں اور عزت ملنی چاہیے۔...
رمضان المبارک میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفتری اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رمضان میں دفتری اوقات پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے۔ رمضان المبارک میں اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو دفتری اوقات 9 بجے صبح سے 2 بجے دوپہر تک ہوں گے۔ دوسری جانب آج زکوٰۃ کٹوتی کے لیے بینک عوامی لین دین نہیں کر رہے۔ ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3529 روپے مقرر کیا ہے۔ آج تمام سیونگ اکاؤنٹس اور نفع نقصان کے شراکت دار اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کاٹی جائے گی، ان اکاؤنٹس پر ڈھائی فیصد زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی۔
سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت کرتار پور صاحب گردواہ گورننگ کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی بہترین میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔ مزید پڑھیں: کرتارپور اور ننکانہ صاحب موٹر ویز سے منسلک، ’گرو نانک ایکسپریس وے‘ تعمیر کی منظوری اجلاس میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ خارجہ، وزارتِ خزانہ، پلاننگ کمیشن، وزارتِ دفاع، وزارتِ قانون و انصاف، وزارتِ اطلاعات و نشریات، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نمائندے شریک ہوئے۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ کرتار پور صاحب راہداری پراجیکٹ انسان دوستی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہے اور آنے والے یاتریوں کے لیے بہترین سہولیات...
پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے طویل رفاقت کے بعد رشتہ ختم ہونے کی تکلیف سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک صارف نے بتایا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں اُن کا 9 سالہ طویل رشتہ ختم ہوگیا اور وہ اب تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔ اس پر انوشے اشرف نے کہا کہ کسی کے ساتھ 9 سال گزارنا یقیناً ایک طویل عرصہ ہوتا ہے اور اتنے لمبے تعلق کے خاتمے کا زخم بھرنے میں وقت لگنا فطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریک اپ کے بعد وقت ایک ٹائم لائن کی طرح گزرتا ہے اور کوئی بھی یہ پیش گوئی نہیں کر سکتا...
ماہِ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ماہرینِ غذائیت نے روزے کے دوران توانائی، ہائیڈریشن اور مجموعی صحت برقرار رکھنے کے لیے متوازن خوراک کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق درست غذائی انتخاب روزے داروں کو دن بھر متحرک رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری روزے کے دوران توانائی برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، سحری میں آہستہ ہضم ہونے والے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس جیسے اوٹس، ہول ویٹ روٹی، براؤن چاول اور جو شامل کیے جائیں تاکہ خون میں شوگر کی سطح مستحکم رہے اور طویل وقت تک توانائی میسر ہو۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ ان غذاؤں کے ساتھ معیاری پروٹین جیسے انڈے، دہی، دالیں، لوبیا اور...
—فائل فوٹو بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت دیگر ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد اور وکیل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے۔جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ سزائے موت کا مقدمہ 2 رکنی بینچ نہیں سن سکتا۔پراسیکیوٹر رائے اختر حسین نے کہا کہ یہ مقدمہ مشہور چھوٹو گینگ کا ہے۔ جسٹس شہزاد احمد ملک نے کہا کہ چھوٹو گینگ تو پنجاب میں بڑا مشہور تھا، ویسے اب تو سی سی ڈی نے سب ختم کر دیا ہے، سی سی ڈی والے تو مقدمات لڑنے والے وکیل کو بھی لے گئے تھے۔...
سپریم کورٹ نے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم ارشد عرف بلو کی عمر قید کی سزا کم کرکے 15 سال کر دی ہے۔ مذکورہ مقدمے کی ایف آئی آر اور پولیس ریکارڈ میں ذات پات اور تبدیلیِ مذہب کا حوالہ دینے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر کی پولیس کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ جسے جسٹس ہاشم کاکڑ نے تحریر کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اسلام میں کسی شخص کے قبولِ اسلام کی بنیاد پر اس کی حیثیت یا وقار میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ایچ ای سی کی جانب سے جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کی تعلیم اب اضافی سہولت نہیں بلکہ ایک بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی، شفافیت اور سماجی اثرات جیسے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کے مطابق...
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرامز میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مشتمل تین کریڈٹ آورز کا لازمی کورس شامل کریں۔ یہ فیصلہ تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی تعلیمی اور ٹیکنالوجی منظرنامے کے تناظر میں کیا گیا ہے جہاں اے آئی تعلیم، صحت، معیشت اور طرزِ حکمرانی سمیت مختلف شعبوں میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ جامعات کے سربراہوں کو لکھے گئے خط میں ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ اے آئی کی تعلیم محض اضافی سہولت نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، طلبہ کو ڈیجیٹل خواندگی، اخلاقی ذمہ داری، ڈیٹا پرائیویسی،...
جنگ بندی کے 4 ماہ بعد حماس غزہ میں دوبارہ اپنا کنٹرول مستحکم کرتی دکھائی دے رہی ہے، حالانکہ اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ میں اسے بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی مقامی ذرائع کے مطابق حماس کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار دوبارہ سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، سرکاری فیسوں اور ٹیکسوں کی وصولی کا نظام بحال کیا جا رہا ہے اور عدالتی ڈھانچے پر بھی کنٹرول مضبوط کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی اشیا پر ٹیکس دوبارہ سختی سے وصول کیے جا رہے ہیں اور ادائیگی سے انکار پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ گزشتہ اکتوبر میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی سپر مارکیٹس نے مسلم کمیونٹی کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق رمضان کی آمد پر 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت تقریباً آدھی کردی گئی ہے، جس کے بعد یہ صارفین کے لیے پہلے کے مقابلے میں زیادہ سستی دستیاب ہے۔ اسی طرح ساڑھے 12 پاؤنڈ مالیت والا آٹے کا تھیلا اب صرف 6 پاؤنڈ 25 پینس میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب چاول کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے، جہاں 10 کلو چاول...
سری نگر (نیوز ڈیسک) قابض بھارتی حکومت کے کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے ایک بار پھر آشکار ہو گئے ہیں۔ انتہا پسند بی جے پی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کو پسماندہ رکھنے اور وہاں کے وسائل پر قبضہ جمانے کی مذموم سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔ قابض مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کو طول دینے کے لیے کشمیری عوام کو ترقی سے محروم رکھنے کا ایجنڈا اب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رکنِ پارلیمنٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ترقیاتی فنڈز بھارتی ریاست اترپردیش منتقل کر دیے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس...
پی ایس ایل 11 شروع ہونے سے پہلے سیالکوٹ اسٹالینز میں شیئرز پر لڑائی، 76 فیصد کےمالک نے پارٹنر کو کٹہرے میں کھڑا کردیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 11 کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے شیئرز سے متعلق تنازع سامنے آ گیا ہے۔ آسٹریلیا میں مقیم کاروباری شخصیت محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فرنچائز کے 76 فیصد شیئرزکے مالک ہیں جبکہ 24 فیصد شیئرز رکھنے والے شریک حمزہ مجید نے ان کے ساتھ فراڈ کیا ہے اور ان کی اجازت کے بغیر مزید شیئرز فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ Mohammad Shahid, owner of PSL franchise @PSLStallionz claims he holds 76% shares & alleges partner Hamza Majeed (24%) is attempting to sell additional shares without authorization. Shahid says he has informed the PCB & PSL management and reserves the right to take legal...
راولپنڈی: قاسم آباد کے علاقے میں شوہر کو دو بیویوں سمیت قتل کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں قتل کرنے کی اہم وجہ سامنے آگئی۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے تین افراد کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت تین ملزمان کے خلاف درج کی گئی۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں شہریار، ساجد اور مزمل مشتاق شامل ہیں۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے حسین کو اسکی دو بیویوں نور اور ندا سمیت قتل کیا۔ قتل کا واقعہ مقتول حسین کا اپنی بیٹی کی نند سے شادی کرنے کی بناء پر پیش آیا۔...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سےتاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔ او جی ڈی سی ایل ملک میں یومیہ پیداوار میں اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے کنڑاور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی ' SNF S.A .' کے ساتھ اہم معاہدہ کیا۔ اس معاہدہ کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 90 لاکھ بیرل تیل اور 3 ارب کیوبک فٹ گیس کا اضافہ کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار 750...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستان نے نمیبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 102 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔خبر رساں اداروں کے مطابق کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے اس میچ میں قومی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں شاندار برتری کا مظاہرہ کیا۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ثابت ہوا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ اور پراعتماد انداز اپناتے ہوئے ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کو 199 رنز تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی 100 رنز کی اننگز نہ صرف ان کے کیریئر کی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری تھی...
ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے تفتان میں کسٹم ہاؤس کے قریب گیس سے بھرے باؤزر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس میں 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے کے دوران باؤزر میں دھماکا ہوا اور آگ کے بلند شعلوں نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا، دھماکے سے 4افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد جائے وقوعہ پر فائربریگیڈ کی 2گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کے مطابق گیس باؤزر دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہونے سے...
مقبوضہ بیت المقدس میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے گرد سکیورٹی اقدامات میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے مسجد کے امام شیخ محمد العباسی کو حراست میں لے لیا، جس پر فلسطینی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب عبادات کی ادائیگی کے لیے آنے والے نمازیوں پر پہلے ہی مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی شام اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں کارروائی کرتے ہوئے امام مسجد کو حراست میں لیا، تاہم گرفتاری کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق فورسز نے اچانک...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی اپنی فضائی سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیز کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پنجاب ایئر لائن کی پہلی پرواز آئندہ اپریل میں شروع کی جائے گی، جس کے لیے ابتدائی مرحلے میں سات طیارے حاصل کیے جا رہے ہیں، یہ ایئر لائن صوبے کی ملکیتی فضائی کمپنی ہوگی اور اس کا مقصد مقامی سطح پر فضائی سفر کو بہتر اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں ابتدائی دو برس تک صرف اندرونِ ملک پروازیں چلائی جائیں گی تاکہ آپریشنل نظام، روٹس اور سروس معیار کو مستحکم کیا جا سکے۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے لیے...
بلوچستان حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو مثبت سمت دینے اور انہیں معاشی و سماجی ترقی کا حصہ بنانے کے لیے بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 پر عملدرآمد جاری رکھنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، تاہم نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس پالیسی کے عملی نتائج پر سوالات اٹھا رہی ہے، جس سے یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ آیا یہ پالیسی تعطل کا شکار ہے یا سست روی کا؟ بلوچستان یوتھ پالیسی کیا ہے؟ یہ پالیسی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں منظور کی گئی تھی، جس کی صدارت وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کی۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے اور انہیں ترقی کے مواقع...
اربوں روپے کے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات اور بلند بانگ دعوؤں کے باوجود کوئٹہ کے نوجوان آج بھی جدید کھیلوں کی سہولیات سے محروم ہیں۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منظور ہونے والے جدید سپورٹس کمپلیکس تاحال کاغذوں تک محدود ہیں، جس نے حکومتی ترجیحات اور منصوبہ بندی پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2020-21 کے تحت بلوچستان میں جدید سپورٹس کمپلیکس کے قیام کا ایک اہم منصوبہ منظور کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد صوبے کے نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع پیدا کرنا تھا۔ منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب 31 کروڑ روپے رکھی گئی،...
چیئرمین وفاق المدارس الرّضویہ الاِسلامیہ، مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ پہلی دفعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے علما اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ دہشتگردی عملی ہو، نظریاتی یا نفسیاتی، یہ قوم، مُلک اور اِسلام کے لیے نقصان دہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار مفتی ڈاکٹر محمد کریم خان نے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ سارے مسالک اور سارے مذاہب بشمول اقلیتوں کے سب نے مشترکہ طور پر دہشتگردی کے خلاف ایک مشترکہ دستاویز پیغامِ پاکستان کے نام سے مرتب کی ہے اور اہم بات یہ...
صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے بھارتی پنجاب سے پاکستان آکر شادی کرنے والی خاتون سربجیت کور سے متعلق کا ہے کہ سربجیت کور پر بھارت میں مقدمات ہیں، انہیں پاکستان میں نہیں رکھنا چاہیے، انہیں واپس بھیجنا چاہیے۔ وزارت داخلہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اگر ہم انہیں واپس نہیں بھیجیں گے تو سکھ کاز کو نقصان پہنچے گا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ سربجیت کور یاترا ویزے پر پاکستان آئیں۔ یہاں انہوں نے نکاح کے اوپر نکاح کیا۔ جس نے بھی نکاح پڑھوایا، اس نے غلط کام کیا۔ قانونی طور پر دیکھنا ہوگا کہ کیا اس کا نکاح درست تھا یا...
ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 فوجی گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کا گشتی یونٹ درعا کے مغربی مضافات میں واقع "المصراطیہ" گاؤں میں داخل ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ الجولانی حکومت کی خاموشی کے سائے میں اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر شام کی سرزمین پر حملہ کیا ہے۔ تسنیم نیوز کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق، اسرائیلی حکومت نے الجولانی حکومت کی خاموشی کے سائے میں آج بروز بدھ ایک بار پھر شام کی سرزمین پر بلا کسی رکاوٹ کے حملہ کیا اور ملک کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کی۔ شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ 7 فوجی گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوج کا گشتی یونٹ درعا کے مغربی مضافات...
سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا عدالت نے مقدمات قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم بھائی کو سزائے موت اور دوسرے قاتل ملزم کو عمر قید سخت اور مجموعی طور پر چار لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات سنا دیئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ میں دو سال قبل بہن کے قتل کے واقعہ پر درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے فاضل عدالت کے جج نے تھانہ جھال چکیاں کے قاتل ملزم محمد خان کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔اسی طرح شہر کے علاقہ اربن ایریا کہ مقتول محمد حسنین کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تھانہ اربن ایریا کے قاتل...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر بند سڑکیں کھولنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ سڑکوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ صوبائی حکومت نے سڑکیں کھولنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی جبکہ ایڈووکیٹ جنرل پی کے نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر آئی جی نے سڑکیں کھولنے کیلئے احکامات جاری کیے، پولیس کو حکم دیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے پشاور ہائیکورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ اب تمام اضلاع میں سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ دوسری جانب وکیل درخواست...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا وفد اٹلی پہنچ گیا جہاں اس نے ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا اور پوپ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری چوہدری منظور ججہ نے کی۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران تعلیم، بین المذاہب ہم آہنگی، خطے میں امن کے قیام اور قانونی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے خطے میں قیامِ امن اور بین المذاہب مکالمے کے فروغ پر زور دیا جبکہ قانونی تعاون اور پیشہ ورانہ روابط کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ احتجاج کے حوالے سے ہم کچھ اور سوچ رہے ہیں، رمضان کے بعد دوبارہ واپس آئیں گے۔پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ احتجاج ختم کرنے کے لیے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس اسٹریٹ موومنٹ کے ضمن میں ہی قائم کی جائے گی۔شفیع جان نے مزید کہا کہ کوئی بھی اس کا حصہ بن سکتا ہے۔ باقاعدہ رکنیت دی جائے گی اور اس کا حلف لیا جائے گا۔ یہ کوئی سیاسی ونگ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد یہ فورس ختم کردی...
توقع ہے حکومتی مداخلت کے بغیر صیام میں مجھے اپنی منصبی ذمہ داریاں نبھانے کا موقعہ دیا جائیگا، میرواعظ کشمیر
مذہبی آزادی کے حقوق کو ملحوظ رکھ کر مسلمانوں نہ صرف کو تحفظ فراہم کیا جائے گا بلکہ حکومت بہتر سہولیت کی دستیابی کو ممکن بنانے میں اپنا رول ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ مقدس رمضان المبارک کی آمد کے پیشِ نظر انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے عہدیداران اور اراکین کا ایک اہم اجلاس اوقاف صدر دفتر میں میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ماہِ مبارک کے دوران انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں اور زائرین، بالخصوص دور دراز علاقوں سے آنے والوں کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ نمازِ تراویح کے لئے خصوصی انتظامات کو حتمی...